ٹنڈوآدم مسافر وین میں آتشزدگی 7 مسافر زخمی

ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم مسافر وین میں آتشزدگی 7 مسافر زخمی، زخمیوں کو سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کر ادیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سے نوابشاہ جانے والی مسافر R-0944 وین جب شہدادپور روڈ پر ہالا ریلوے پھاٹک کے نزدیک پہنچی تو وین میں نصب سی این جی سلینڈر سے گیس کی لیکییج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کہ اپنی لپیٹ میں لے لیا وہاں سے گزرنے والے راہگیروں اور دوکانداروں نے وین میں سوار 20 مسافروں کو بڑی مشکل سے وین سے باہر نکالا جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے 15 پولیس اور فائر برگیڈ کو واقعہ کی اطلاع دی جسکے بعد اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیااور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا اس دوران 7مسافر جل کر زخمی ہوگئے جن میں 65 سالہ عبدالغنی ، 30 سالہ روی کمہار، ایک نامعلوم شخص دو بچے عبید، جمیل اور خاتون زبیدہ، شامل ہیں۔

جنھیں سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا جبکہ خواتین اوربچوں کو حیدرآباد اسپتال ریفر کردیا گیاعینی شاہدین اور زخمیوں نے نیشنل پریس کلب کے نمائندوں کو بتایا کہ وین میں آگ گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے لگی جسکی وجہ سے ہم نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائی۔

Passenger Van Fire

Passenger Van Fire

Passenger Van Fire

Passenger Van Fire