ٹنڈوآدم میں پولیس کا چنگ چی رکشہ کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں رکشے پکڑ لیے

Chung Chi rickshaw

Chung Chi rickshaw

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد ٹنڈوآدم میںبھی پولیس کی جانب سے چنگ چی رکشہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکڑوں رکشے پکڑ لیے جسے بعد چنگ چی رکشہ ڈرائیوں نے ریلی نکالی اور نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے صوبائی حکومت اور پولیس انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر رکشہ ڈرائیور وں نے نیشنل پریس کلب کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کا کرتے ہیں لیکن سندھ بھر میں ہزاروں افراد کوبے روزگار کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف آج سندھ بھر میں حکومتی فیصلے کے خلاف رکشہ یونین اور اس سے جڑے ہوئے غریب ڈرائیور سڑکوں پر نکل کر اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔

انہون نے مزید کہا حکومت کو چاہیے کہ وہ جہاں اپنے مفادات کے لئے آئین میں ترمیم کرتی ہیں اور قانون سازی کرتی ہے وہیں ہمارے منتخب اراکین اور حکومت کو چاہئے کہ وہ اس صنعت کو بھی قانونی شکل دینے کے لئے قانون بنایا جائے، ہم ٹیکس دینے کو تیار ہیں گڑیوں کے لائٹس اور فٹنس سر ٹیفکیٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورا کرنے کو تیار ہیں حکومت لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کے بجائے عوام کو روزگار فراہم کریں دیگر صورت احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے۔