ٹنڈوآدم میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ریلوے کی بجلی کی تاریں کاٹ کر لے اڑے

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ریلوے کی بجلی کی تاریں کاٹ کر لے اڑے ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن تاریکی میں ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں ریلوے گراؤنڈ سے گزرنے والی ریلوے کی بجلی کی تاریں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں کاٹ کر لے گئے جسکی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کے چاروں پلیٹ فارم رات بھر تاریکی میں ڈوبے رہے۔

جسکی وجہ سے ریلوے اسٹاف اور آنے جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ریلوے انتظامیہ کے مطابق نامعلوم چور ہزاروں فٹ بجلی کی تارکاٹ کر لے گئے جس سے اسٹیشن کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم چوروں کی تلاش جاری ہے۔