ٹنڈو محمد خان میں کچی شراب پینے سے خاتون سمیت 10 افراد ہلاک

Tando Mohammad Khan

Tando Mohammad Khan

ٹنڈومحمد خان (جیوڈیسک) ٹنڈومحمد خان میں کچی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ ہلاک افراد کی تعداد اب 10 ہوگئی ہےجن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔

کچی شراب پینےوالے 6افرادٹنڈومحمدخان اور4 حیدرآبادکےاسپتالوں میں دم توڑگئے اور درجن سے زائد بے ہوش ہوگئے۔علاقہ مکینوں نے شراب کی کھلے عام فروخت پراحتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق ٹنڈومحمد خان کےعلاقےکریم آباد کا لونی میں کچی شراب پینے سے دو درجن کےقریب ا فراد بے ہوش ہوگئےجنھیں مقامی اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں خاتون سمیت چاافراد دم توڑ گئے۔

کچی شراب کی کھلے عام فروخت کےخلاف اہل علاقہ نے گرڈ اسٹیشن رو ڈپر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔دوسری جانب واقعے میں متاثرہ دیگر افراد کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیاگیا،وہاں بھی تین افراد ہلاک ہوگئے۔

اُدھرآئی جی سندھ اےڈی خواجہ نے کچی شراب سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو معطل اور تنزلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔آئی جی نے پولیس اہلکاروں اورافسران کےخلاف محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔