ٹنڈو محمد خان : زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک، 22 بیہوش

Tando Muhammad Khan

Tando Muhammad Khan

ٹنڈو محمد خان (جیوڈیسک) زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ کریم آباد میں زہریلی شراب پینے سے 2 درجن سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

کچھ متاثرین کو سول اسپتال حیدرآباد جبکہ باقی متاثرین کو تعلقہ اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ سول اسپتال حیدرآباد لائے گئے متاثرین میں سے ایک خاتون سمیت 4 افراد چل بسے۔

زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حیدر آباد بدین روڈ کو بلاک کر دیا۔ آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ نے زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا۔