تنزانیہ میں بس کا حادثہ بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

Tanzania Bus Accident

Tanzania Bus Accident

آروشا (جیوڈیسک) تنزانیہ میں ایک بس کے حادثے میں کم ازکم 34 طالب علم اور ٹیچرز ہلاک ہو گئے۔

آروشا علاقے کی پولیس کے کمانڈر چارلس مکومبو نے کہا ہے کہ کراٹو میں ہونے والے اس حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق جس بس کو حادثہ پیش آیا اس میں اروشا کے ایک پرائمری اسکول لکی ونسیٹ کے بچے امتحان دینے کے لیے جا رہے تھے۔

اسکول کے ڈائریکٹر موشی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے بچوں میں 12 لڑکے اور 17 لڑکیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ہمارے 29 طالب علم اور اسٹاف کے دو ارکان ہلاک ہوئے ۔ مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

فرنچ نیوز ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکام درختوں میں پھنسی ہوئی بس میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔