ہمارا اگلا ہدف داعش ہے جس کے رہنماؤں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، صدر اوباما

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے شدت پسند تنظیم داعش کو پیغام دیا ہے کہ ہمارا اگلا ہدف تم ہو اور تمہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں دی جائے گی۔

پینٹاگون میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف داعش ہی ہے اور اس کے رہنماؤں کوکہیں چھپنےکی جگہ نہیں ملے گی جب کہ داعش کے کمانڈروں کو ایک ایک کرکے ختم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کےخلاف کارروائی میں اتحادیوں کا تعاون حاصل کریں گے اور ان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ عراق اور شام میں ایک مشکل جنگ لڑی جا رہی ہے جب کہ عراق میں داعش سے 40 فیصدعلاقہ چھڑالیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیردفاع ایش کارٹر مشرق وسطیٰ جائیں گے۔