طارق گیدار گروپ اور جماعت الدعوۃ القران عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

Department of State

Department of State

واشنگٹن (جیوڈیسک) طارق گیدار گروپ تحریک طالبان پاکستان کا ایک ذیلی گروہ ہے اور اس کا گڑھ درہ آدم خیل ہے۔

یہ گروپ آرمی پبلک سکول پشاور اور چارسدہ یونیورسٹی پر حملے میں ملوث رہا ہے۔ جماعت الدعواۃ القران مشرقی افغانستان میں سرگرم ہے اور افغانستان میں متعدد پر تشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

پابندی کے بعد دونوں تنظیموں کی جائیداد ضبط ہو گی اور ان تنظیموں سے امریکی شہریوں کے رابطے رکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔