طارق جاوید ملک کو گریڈ اکیس میں ترقی ملنے پر اہم سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات کی مبارکباد

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) طارق جاوید ملک کو گریڈ اکیس میں ترقی ملنے پر اہم سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات کی مبارکباد، گریڈ اکیس میں ترقی پانے والے طارق جاوید ملک قبل ازیں گلگت بلتستان چیف منسٹر پنجاب کی انسپیکشن ٹیم کے انچارج، سیکرٹری ورکس اور سیکرٹری فوڈ کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

ادہر حطار ، ٹیکسلا ، ہری پور ، واہ کینٹ کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات چئیرمین ویلج کونسل حطار ملک عاصم ،حاجی محمد سلیم،سردار حسن علی شاہ، شیخ احسن جاوید صدر موبائل ایسوسی ایشن تحصیل ٹیکسلا،شیخ مرسلین احمد،اقبال خان آف موہڑی کھٹراں،نے طارق جاوید ملک کو گریڈ اکیس میں ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ طارق جاوید ملک اپنی بہترین صلاحیتیں بروے کار لاکر اس اہم منصب پر فرض شناسی اور ایمانداری سے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ طارق جاوید ملک کو چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارات منعقدہ صوبائی لیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ بیس سے گریڈ اکیس میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔