کروڑ لعل عیسن کی خبریں 13/07/2015

Tariq Mahmood

Tariq Mahmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے آٹو مارکیٹ کے تاجروں کے درمیان صلح کروا دی۔ ہمیشہ تاجروں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو یقینی بنایا۔ لڑائی جھگڑا بری چیز ہے۔ تمام تاجر آپس میں بھائی چارے کی فضا قائم کریں۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے آٹو مارکیٹ میں تاجروں کی صلح کروانے کے موقع پر کیا۔ تفصیل کے مطابق آٹو مارکیٹ میں عبدالجبار مستری ، صفدر اولکھ اور اقبال حیسن وغیرہ کے درمیان لڑائی جھگڑا طول پکڑ گیا اور بات تھانے تک جا پہنچی۔ لیکن صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، تنویر حسین جعفری ، نائب صدر انتظار حسین قریشی ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری نے عبدالجبار ، صفدر اولکھ ، ملک بلال اولکھ اور اقبال حسین وغیرہ کے درمیان صلح کروا دی جس پر فریقین نے مسرت کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹی ایم اے کروڑ کی واٹر سپلائی لائن پھٹ جانے سے بس اسٹینڈ مارکیٹ میں پانی جمع ہو گیا۔ تاجروں اور مسافروں کا شدید دشواری کا سامنا۔ پینے کے پانی میں گندے پانی کے جمع ہونے سے بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ۔ اطلاع کے باوجود ٹی ایم او کروڑ لمبی تان کر سو گیا۔ دکانداروں محمد جنید طارق ، استاد فدا حسین ، محمد شہباز ، محمد طارق نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے تنویر یزدان خان سے مطالبہ کیا کہ فی الفور واٹر سپلائی پائپ لائن درست کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Iftar Party

Iftar Party

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ حلقہ بندیوں میں جتنی چاہے توڑ پھوڑ کروا لے شکست ان کا مقدر ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ضیاء الحسن گجر ایڈووکیٹ ، چوہدری ذوالفقار گجر ، ملک ابرار حسین بھمب نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن میں واضح شکست کو دیکھتے ہوئے اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ یونین کونسل کروڑ ، تھل جنڈی کے چکوک کو 13 کلومیٹر دور ایک نئی یونین کونسل کے ساتھ لگا کر ملک احمد علی اولکھ نے اپنے بھائی کو شکست سے بچانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن وہ چاہے حلقہ بندیوں میں جتنی توڑ پھوڑ کر لے شکست ان کا مقدر تھی اور رہے گی۔ حکومت اور انتظامیہ کی بیساکھیوں پر الیکشن نہیں جیتے جا سکتے کیونکہ حقیقی معنوں میں عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے یونین کونسل تھجنڈی سمیت دیگر یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کو درست کرنے کا مطالبہ کیا۔