طارق تارڑ کو منڈی میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ پرویز گوندل و ابوبکر گوندل

فرانس، مندی بہاو الدین (ٰیاسر قدیر) تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابوبکر گوندل اور فرانس کی مشہور سماجی و سیاسی شخصیت پرویز گوندل نے مندی بہا الدین قومی اسبلی کے حلقہ ایک سو آٹھ کی ٹکٹ علاقے کی ہر دل عزیز شخصیت طارق تارڑ کو دینے پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان و دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا ہے کہ آپ کے اس فیصلے نے کارکنان و علاقے کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں اور انشاء الله طارق تارڑ یہ سیٹ بھاری اکثریت سے جیتے گے۔

انہوں نے طارق تارڑ کو اپنی اور اپنی پوری برادری کی جانب سے بھر پور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرتے ھوئے کہا کہ جس طرح آپ پہلے بھی ہر وقت اپنے حلقے کی عوام کی خدمت میں حاضر رہتے ہیں اور ہر دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں۔

انھیں پورا یقین ہے کہ ایک دفعہ پھر آپ یہ سیٹ جیت کر خدمت کا اپنا مشن جاری رکھیں گے آخر میں اہوں نے علاقے کی عوام کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ طارق تارڑ جیسے نڈر اور عوام کے خدمات گار انسان کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں۔

Muhammad Tariq and Abubakar Gindal

Muhammad Tariq and Abubakar Gindal