ترنول و گردونواح کے مسائل اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار مثالی ہے۔ چوہدری عبدالمجید

Speech

Speech

ترنول (نامہ نگار) ترنول و گردونواح کے مسائل اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار مثالی ہے۔ علاقہ کی تعمیر و ترقی میں ترنول پریس کلب کے عہدیداران کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت اور چیف ایگزیکٹو فیصل ٹائون چوہدری عبدالمجید نے ترنول پریس کلب اسلام آباد کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا وظیفہ حق و سچ کو ببانگ دہل بیان وتحریر کرنا ہے ۔ ملک و قوم کے صحافت کا کردار ہمیشہ نمایاں رہاہے ۔ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا اور اہم ستون ہے جس کے بغیر ملک کا کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کرسکتا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کی وساطت سے ترنول پریس کلب کیلئے دامے درمے اور سخنے قدمے تعاون کرتے رہیں گے۔مسلم لیگ ن NA48کے سینئر رہنما چوہدری واجد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ترنول پریس کلب کے صحافی علاقہ مسائل کو حل کرانے کیلئے ارباب اقتدار تک مقامی قیادت کی آواز کو پہنچارہے ہیں۔ ترنول پریس کلب کے نومنتخب صدر اظہر حسین قاضی نے کہا کہ ہم صحافیوں کی فلاح و بہبود اور نیک نامی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے اور پسماندہ علاقوں کے متوسط طبقہ کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی عزت نفس کو باقی رکھتے ہوئے ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔تقریب سے سعید خان،اسحاق عباسی،ظہور پیرزادہ ،ڈاکٹر صابر علی،ذوالفقار ملک،کیپٹن فرحت صدیقی،قاری عمر فاروق شاہ،منظور مغل ایڈوکیٹ،اظہر خان،عتیق الرحمن و دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی و وکلا ء تنظیموں کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترنول(نامہ نگار)معروف کاروباری شخصیت اور چیف ایگزیکٹو فیصل ٹائون چوہدری عبدالمجید نے ترنول پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے لئے یہ امر انتہائی مسرت کا ہے کہ ترنول و نواح میں ایک ایسا طبقہ وجود میں آچکا ہے جو یہاں کے علاقائی مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں اور یہاں کے صحافی اپنی ذاتی حیثیت اور اپنی مدد آپ معاشرے میں شعور اجاگر کرنے میں مصروف عمل ہے۔میں یہاں کے مہذب و شائستہ اور ذمہ دار صحافیوں کی جدوجہد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ترنول پریس کلب کیلئے 5لاکھ نقد امدادی چیک اور بلڈنگ کی تعمیر کا اعلان کرتاہوں۔چیئر مین ترنول پریس کلب اسلام آباد محمد اسحاق عباسی نے کہا ہے کہ ہم چیف ایگزیکٹو فیصل ٹائون کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے ترنول پریس کلب کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکتر ہمدردی و محبت کا ثبوت دیا اور ہم عہد کرتے ہیں کہ دیانت داری و امانت کے ساتھ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔