تاراگونا میں 18 لاکھ مکھیاں چھوڑی جائیں گی

Flies

Flies

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) برطانوی ادارے اوکسیتیک نے حکومت سپین سے خصوصی طور سے تیار کی گئیں 18 لاکھ مکھیوں کو چھوڑنے کی اجازت طلب کر لی۔

یہ مکھیاں تاراگونا کے قریب 5 ہزار مکھی فی ہفتہ کے حساب سے چھوڑی جائیں گی۔ ان مکھیوں کو چھوڑنے کا مقصد ایک بڑے تجربہ کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ اس اجازت کے خلاف 18 تنظیموں نے حکومت کو درخواست پیش کر دی ہے۔

تنظیموں کے مطابق یہ مکھیاں اس علاقہ سے باہر نکل جائیں گی۔ وہیں یہ مکھیاں زیتون کے درختوں پر اپنے لاروے چھوڑ جائیں گی۔ جس سے انسانی صحت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔