توفیق بٹ کا گوندلانوالہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کی آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی محمد توفیق بٹ ایم پی اے نے گوندلانوالہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کی چاردیواری اور آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے اور کمپیوٹر کی تعلیم کو عام کرنے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کا اجراء کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایم پی ایز اور سرکاری افسران کو تعلیم کے شعبہ میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا جو ٹاسک دیا ہے اس کو پورا کریں گے، انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ ”بڑھو پنجاب پڑھو پنجاب” کے نعرے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے شرح خواندگی میں اضافہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی رابطہ مہم جاری ہے اور اس کے مثبت اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں، انہوں نے سکول میں نگران کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے فنڈز کے ایک ایک پیسہ کا حساب رکھا جائے، سرکاری فنڈز کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ اکرام اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کریں گے تو نئی نسل بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایمانداری کے زیور سے آراستہ ہو کر میدان عمل میں نکلنے کے قابل ہو سکے گی۔ اس موقع پر سینئر ہیڈماسٹر محمد نذیر چوہان، ذیشان یارون بٹ، چودھری عبدالوحید مہر، چودھری شاہ دین گجر، چودھری امجد علی گجر و دیگر بھی موجود تھے۔