ٹیکس اہداف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیرمین فیڈر بورڈ آف ریوینیو نثار محمد خان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے وزیر خزانہ کو مالی سال 2017 کے پہلے دو ماہ میں ہونے والی ٹیکس وصولیوں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد محصولات کی وصولیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

رواں مالی سال کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس اہداف کے حصول کی خاطر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

رواں برس کسی بھی صورت پاکستان کو ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں رینکنگ کو بہتر بنانا ہو گا۔

اس دوران وزیر خزانہ نے آرگنائزیشن آف اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے رکن ممالک میں شمولیت پر بھی بریفنگ دی۔