ایک فیصد ٹیکس، کالا دھن سفید، رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کا اعلان

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) سرکار نے ٹیکسوں چوروں کو پھر انعام و اکرام دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکس وصولی کے بجائے گرینڈ ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کر دیا گیا، صرف ایک فیصد ٹیکس دیں اور سارا کالا دھن سفید کرا لیں۔

ایسے تاجر جنھوں نے آج تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرائے وہ اپنی سیلز کا صرف ایک فیصد ٹیکس جمع کرا کر باقی مال جائز بنا سکتے ہیں۔ ٹیکس اسکیم 2016ء سے 2018ء تک کے لئے ہو گی۔ اسکیم کے تحت تین سلیب مقرر کئے گئے ہیں۔ پہلے سلیب میں 5 کروڑ روپے تک کی سیلز پر 0.2 فی صد ٹیکس لاگو ہو گا۔

دوسرے سیلب میں پانچ کروڑ سے یچیس کروڑ تک کی سیلز پر ایک لاکھ روپے فکس ٹیکس جبکہ 0.15 فی صد ٹیکس عائد ہو گا۔ تیسرے سیلب میں پچیس کروڑ سے زائد کی سیلز پر چار لاکھ روپے فکس ٹیکس کیساتھ 0.1 فی صد اضافی ٹیکس دینا ہو گا۔