ٹیکسلا کی خبریں 25/4/2016

Ab Gafoor Haidri taxila

Ab Gafoor Haidri taxila

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ بے وقت کی راگنی ہے، دھرنوں کی سیاست ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے ، کسی بھی غیر آئینی اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے ،بلا جواز حکومت کے خلاف سازش پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہونگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مثالی کالج واہ کینٹ کو نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا قبل ازیں انھوں نے اے سی واہ میں نجی سکول میں منعقدہ سمینار سے خطاب بھی کیا،مولاناعبدالغفور حیدری نے جماعت اسلامی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف کال دینے والے پہلے اپنے وزیر خزانہ کا احتساب کریں،انکا کہنا تھا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بین الاقوامی سطح پرسازشیں ہورہی ہیں،جن میں ہمارے ہسایہ ممالک بھی شریک ہیں،انھوں نے کہا کہ گو کہ ہم حکومت کا حصہ ہیں لیکن بلا امتیاز احتساب کے حامی ہیںمحض الزامات کی کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا درست نہیں،حکومت کے خلاف بلاجواز محاز آرائی کے حق میں نہیں بلکہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،کوئی بھی ایسی سازش جو ملک کو عدم استحکام کی جانب دکھیلے اور ملک میں انارکی کی صورتحال کا موجب بنے اسکی ہر فورم پر بھرپور مخالفت کریں گے، اے سی واہ میں سیمینارسے خطاب کے دوران انکا کہنا تھا کہ عصری تقاضوں کے مطابق بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا خصوصی اہتمام دینی مدارس کا خاصہ ہے مدارس کی رجسٹریشن کے خلاف نہیں تاہم غیر ضروری مخالفت پر خاموش تماشائی بھی نہیں بن سکتے،انھوں نے باور کرایا کہ ایسا کچھ نہیں ہونے والا جس کا اپوزیشن خواب دیکھ رہی ہے،دھرنوں کی سیاست نے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان سے دوچار کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی صوبہ پنجاب قاری محمدابراہیم،امیر جے یو آئی (ف) تحصیل ٹیکسلا حکیم محمد اسعد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی و ڈائریکٹر مثالی سکول و کالج واہ کینٹ ملک سفیر عالم، کنٹری ڈائریکٹر ٹروتھ سکول انٹر نیشنل ڈاکٹر شفیق،نائب امیر ضلع راولپنڈی ڈاکٹر ضٰا الرحمان،امیر جے یو آئی حسن ابدال شہاب الدین ،ڈائریکٹر ایف ڈی چوہدری سکول سسٹم عطا المنعم چوہدری،مختلف سکولوں کے سربراہان شیخ وقمر،راشد بیگ، ضیاالدین،ملک آفتاب،اقبال اعوان فاروقی،بھی موجود تھے،مثالی کالج کی افتتاحی تقریب آمد پر سکول کے ڈائریکٹر سفیر عالم و دیگر کالج سٹاف نے انکا پر تپاک استقبال کیا جبکہ سکول کے بچوں نے مہمان خصوصی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے) تھانہ ٹیکسلا کی کاروائی بین الصوبائی کار لفٹرگینگ کا سرغنہ گرفتار ، قبضہ سے چوری شدہ گاڑی برآمد ، دوران تفتیش ملزم نے مختلف شہروں سے 90 گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا،پولیس نے ٹیکسلا کی عدالت سے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع، تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کی حدود منڈی مویشیاں سے چند روز قبل کرولا گاڑی چوری ہوئی ، ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو نے دو روز میں تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کر کے کار لفٹر گینگ کا سرغنہ محمد صادق ولد محمد شریف ساکن سیال جھنگ کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے ٹیکسلا سے چوری ہونے والی کرولا کار نمبری RLF-1231 برآمد کرلی ، دوران تفتیش ملزم نے پنجاب ، کے پی کے کے مختلف شہروں سے نوئے گاڑیاں چور کرنے کا اعتراف کیا،پولیس ملزم کی نشاندہی پر گنگ میں شامل دیگرا فراد کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے ادہر ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انکے پاس ماسٹر کی ہوتی ہے جس سے یہ لوگ با آسانی گاڑی چوری کر لیتے ہیں،جبکہ چوری شدہ گاڑیاں مردان ، صوابی ،و دیگر علاقوں میں اپنے کارندوں کی زریعے ایک لاکھ سوالاکھ میں فروخت کرتے ہیں انکا نیٹ ورک کے پی کے میں ہے،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ وہ گینگ میں شامل دیگر افرادکو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ، انکا کہنا تھا کہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے پولیس اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے،انصاف کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کیا جائے گا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) جشن بہارا ں کے سلسلے میں احاطہ فاروقیہ میں آل پاکستان اوپن کبڈی شو منقد ہوا ، تقریب کے مہمان خصوصی صداقت خان تھے جبکہ کبڈی کا میچ زیر نگرانی میاں عرف کمانڈو جبکہ صدارت کے فرائض سابق ممبر ضلع کونسل حاجی دلدار خان سرا نجام دے رہے تھے، کبڈی شو میں ضلع راولپنڈی اور پنجاب کے 26 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، شیراز خان مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ رحمین خان نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا،ضلع راولپنڈی ٹیم کی قیادت اول خان جبکہ جھنگ پنجاب کی قیادت وقاص پولسیا کر رہے تھے،اول خان کی ٹیم نے بہترین پوائنٹ سکورننگ کر کے میدان مار لیا ،اول پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کووننگ ٹرافی دس ہزار نقد اور ایک عددسونے کی چین دی گئی جبکہ دوسری پوزیشن رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور پانچ ہزار نقد انعام دیا گیا،مین آف دی میچ شیراز خان کو پانچ ہزار اور ٹرافی دی گئی،حاجی دلدار خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مندانہ سر گرمیاں بچوں کے زہنوں کو جلا بخشتی ہیں ، اس قسم کے پروگراموں میں میرا پورا تعاون انھیں حاصل رہے گا۔

Car Lifter Arrested Taxila

Car Lifter Arrested Taxila

kabadi Match Taxila

kabadi Match Taxila