ٹیکسلا کی خبریں 5/5/2016

Rahe Haq Parti

Rahe Haq Parti

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) حساس اداروں کی کارروائی راہ حق پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر خطیب جامع مسجد حنفیہ محلہ منظور آباد مفتی حیدر علی حیدری کو احاطہ مسجد سے گرفتار کر لیا گیا مفتی حیدر علی حیدری کی گرفتاری پر کارکنان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اعلیٰ حکام سے فوری رہائی کا مطالبہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے مفتی حیدر علی حیدری کی گراں قدر خدمات ہیں بلا جواز گرفتاری پر پرزور مذمت کرتے ہیں 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی مفتی حیدر علی حیدری کی بابت کچھ نہیں بتایا جا رہا جبکہ مقامی انتظامیہ بھی گرفتاری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے گرفتاری کے موقع پر قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا شبہ ہے کہ مفتی حیدر علی حیدری کو اغواء کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ منظور آباد جامع مسجد حنفیہ ٹیکسلا کے خطیب مفتی حیدر علی حیدری کو اس وقت نامعلوم افراد نے گرفتار کر لیا جب وہ نماز عصر کے بعد احاطہ مسجد میں موجود تھے نمازیوں کی موجودگی میں سیاہ وردیوں میں ملبوس افراد نے انہیں گرفتار کیا جبکہ تاحال انہیں نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے جس کی بابت راہ حق پارٹی کے ذمہ داران سمیت کارکنان کو علم نہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مفتی حیدر علی حیدری کو حساس اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تاہم گرفتاری کی اصل وجوہات کا علم نہیں ادھر مفتی حیدر علی حیدری کی اچانک احاطہ مسجد سے گرفتاری پر کارکنان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی رات گئے تک کارکنان موبائل فون اور اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کرتے رہے مفتی حیدر علی حیدری کی گرفتاری پر راہ حق پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وحید الدین اور سیکرٹری نشر و اشاعت عمر فاروق عثمانی نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم دین کے ساتھ مجرموں والا سلوک زیب نہیں دیتا مفتی حیدر علی حیدری کی بابت رہنمائوں کا کہنا تھا کہ موصوف نے نہ صرف شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں بلکہ مذہبی ہم آہنگی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جبکہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہر موقع پر امن و امان کے قیام کے لئے مکمل معاونت فراہم کی ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق مفتی حیدر علی حیدری کے خلاف کسی تھانے میں ایف آئی آر کا اندراج نہیں اگر ان پر کوئی کیس ہے تو ہمیں آگاہ کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔کارکنان کا بھرپور مطالبہ ہے کہ مفتی حیدر علی حیدری کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ معدنیات کی درخواست پر ایس ایچ او ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو کا مارگلہ غیر قانونی چونگی اور بھتہ خوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون مارگلہ کے مقام پر لگی غیر قانونی چونگی توڑ کر کے بھتہ خوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا رائلٹی ٹیکس کے نام پر سادہ لوح ٹرانسپورٹروں کو دن دیہاڑے لوٹا جا رہا تھا پولیس کی کارروائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ٹرانسپورٹر امیر حسین شاہ کاظمی آف مارگلہ کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق مارگلہ کرش پلانٹس سے غیر قانونی ٹیکس کی وصولی پرمتاثرہ ٹرانسپورٹرز کی شکایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ معدنیات عبدالغفور احمد نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مارگلہ این ایم سائٹ پر اچانک چھاپے کے دوران غیر قانونی طور پر گاڑیوں سے ٹیکس کی ریکوری پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس تھانہ ٹیکسلا کی مدد سے غیر قانونی چونگی توڑ دی جبکہ موقع سے لگے بیریئر کو قبضہ میں لے لیا،ڈپٹی ڈائریکٹر کے موقف کے مطابق حکومت پنجاب نے ایسا کوئی ٹیکس نافذ نہیںکیا،ادہر واضح کیا گیا کہ مذکورہ ٹیکس جو کہ فی گاڑی دو سو ستر روپے وصول کیا جاتا ہے،ٹھیکیدار عسکری حسن سید کی پرچی پر وصول کیا جارہا تھا،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ معدنیات کے مطابق یہ غیر قانونی ٹیکس ہے، جو کوئی ادارہ وصول کرنے کا مجاز نہیں،ادہر ٹیکسلا کے معروف ٹرانسپورٹر امیر حسین شاہ کاظمی کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے غیر قانونی وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے خلاف وہ انٹی کرپشن سے بھی رجوع کر چکے ہیں،انکا کہنا تھا کہ مارگلہ کے قریب گاڑیوں میں کرش لیکر جانے والوں سے پرمٹ فیس ٹی ایم اے ، ایکسائزٹیکس وصول کیا جاتا ہے تاہم کچھ عرصہ قبل ایکسائز ٹیکس ختم کردیا گیا جس کے بعد بھتہ وصولی کے لئے نیا طریقہ رائج کر لیا گیا اور رائلٹی ٹیکس کے نام پر فی گاڑی دو سو ستر روپے وصول کی جانے لگی جبکہ متعد د گاڑی مالکان سے یہ ٹیکسلا پانچ سو سے سات سو وصول کیا جاتا ہے،امیر حسین شاہ کے مطابق یہاں سے پانچ سے چھ ہزار گاڑیاں روز مذکورہ غیر قانونی ٹیکسلا ادا کر رہی تھیں،جس کی رقم لاکھوں میں بنتی ہے،یاد رہے کہ جاری کردہ پرچی جس پر ٹیکسلا وصول کیا جارہا تھا پر panjab mining consession rule 2002 Approved by Govt of panjab rule143 پرنٹ ہے جبکہ ٹھیکیدار کے حوالے سے عسکری حسن سید کا نام پرنٹ ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ معدنیات کے مطابق پنجاب حکومت نے متذکرہ کوئی ٹیکسلا نہیںلگایا،ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرلگائی گئی غیر قانونی پوسٹ توڑ دی جبکہ وصولی کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔

Margla Check Post

Margla Check Post