سرائے خربوزہ کے آمدہ انتخابات کے لئے راجہ محمد جان کو امیدوار نامزد

Malik imtiaz taxila

Malik imtiaz taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی )سابق امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل 48سرائے خربوزہ نے کہا ہے کہ راجہ محمد جان آف جوڑی راجگان ہمارے متفقہ امیدوار ہیں ،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہل یونین کونسل کے بھرپور تعاون سے راجہ محمد جان تاریخی کامیابی حاصل کرینگے یونین کونسل سرائے خربوزہ کی تعمیروترقی کے لئے نہ صرف میں نے بلکہ سنگجانی کی سادات فیملی نے بھی متفقہ طور پر یونین کونسل سرائے خربوزہ کے آمدہ انتخابات کے لئے راجہ محمد جان کو امیدوار نامزد کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نومنتخب مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،۔

ملک امتیاز نے کہا کہ مجھے اپنے مخلص دوستوں پر فخر ہے جو بلدیاتی انتخابات میں میرے ساتھ تھے اور اب بھی ہیں ،انھوں نے کہا کہ راجہ محمد جان کی انتخابی مہم ہم خود چلائیں گے، ڈھوک پراچہ سمیت متعدد علاقوں سے کئی نامی گرامی برادریوں نے ہمارے ساتھ راجہ محمد جان کی بلا مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے ہم سب ملکر نہ صرف عوام کے مسائل حل کرینگے بلکہ یونین کونسل سرائے خربوزہ کے گلی کوچوں کو اسلام آباد کے پوش علاقوں کے ہم پلہ لائیں گے،راجہ محمد جان کی شخصیت کسی سے ڈھکی چھپی نہ ہے انھوں نے جوڑی راجگان میں اتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی، انھوں نے کہا کہ سابقہ الیکشن میں ہم تین متحارب دھڑے تھے اب ہم تینوں دھڑوں نے علاقہ کی تعمیروترقی اور فلاح و بہبود کے لئے متفقہ فیصلہ کر لیا ہے اور راجہ محمد جان کی کامیابی کے لئے تمام امور برئوئے کار لائیں گے۔