اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کا جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

SHAHID IMRAM MARTH

SHAHID IMRAM MARTH

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے )اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کا جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ،متعدد ترقیاتی سکیموں پر کام کی سست روی اور ناقص مٹیریل کے استعمال پر ٹھیکیداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلبی کر لی، ٹیکسلا میں جاری ترقیاتی سکیموں پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،اے سی ٹیکسلا کی میڈیا سے گفتگو،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے گزشتہ روز وارڈ نمبر چھ ، چودہ پندرہ، سترہ ، اٹھارہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،اور کام کے معیار کو دیکھا،اے سی ٹیکسلا نے معائنہ کے دوران سست رفتار ی ،اور ناقص مٹیریل کے استعمال پر ٹی ایم اے ٹیکسلا قمر زیشان اور شعبہ ورکس کے نگران افسران کی سخت سر زنش کی،اے سی ٹیکسلا نے ناقص کام پر ذمہ داران افرسان سمیت ٹھییکداروں کو نوٹس جاری کر دیئے،انھوں نے ہدائت جاری کیں کہ وہ کام کے معیار کو مقرر کردہ معاہدہ کے مطابق بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مقرر کردہ معیاد پر منصوبہ جات کی تکمیل کو یقینی بنائیں،بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،

ادہر عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے کام کو سراہتے وہئے اس امر کا اظہار کیا گیا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کے مربوط نظام سے بلا شبہ وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے کروڑوں روپے دی گئی گرانٹ کا صحیح مصرف ہوگا،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے نگران ذمہ داروںکو سختی سے ہدائت کی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیکر رو زمرہ کی بنیاد پر اسکی رپورٹ پیش کریں ، اے سی ٹیکسلا نے غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیا ہے،