ٹیکسلا کی خبریں 21/11/2016

Taxila News

Taxila News

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تحصیل ٹیکسلا کی دو یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پرہونے والے ٹاس پر فیصلہ میں پی ٹی آئی کی سیاسی برتری برقرار،یونین کونسل لب ٹھٹو میں پی ٹی آئی جبکہ یونین کونسل خرم پراچہ میں مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کر لی،دونوں یونین کونسلوں میں آج ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان نے اپنے دفتر میں متعلقہ امیدواروں اور دونوں پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل کے نمائندوں کی موجودگی میں ٹاس پر فیصلہ کیا،ٹاس اقلیت ، کسان اور یوتھ کی مخصوص تین نشستوں پر کئے گئے،تفصیلات کے مطابق آج بروز سوموار ٹی ایم او آفس ٹیکسلا میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات مساوی ہونے کی بنا پر دونوں پارٹیوں کے امیدواروں کے مابین ٹاس پر فیصلہ کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل لب ٹھٹو کے چئیرمین حاجی علی اصغر اعوان،پی ٹی آئی کے نمائندے ملک نجف خان، میڈیا کے نمائندگان اور دونوں پارٹیوں کے امیدواران موجود تھے، یو سی خرم پراچہ کے الیکشن میں چئیرمین یوسی خرم پراچہ ملک سہیل عمران، مسلم لیگ ن کے نمائندہ ملک خالد اور دونوں پارٹیوں کے امیدواران موجود تھے،یو سی لب ٹھٹو کے ٹاس پر ہونے والے فیصلے کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر محمد ظہیر اعوان جبکہ یو سی خرم پراچہ کے الیکشن میں پریذائیڈنگ آفیسر حافظ اشرف موجود تھے، ٹاس پر ہونے والے نتائج کے مطابق یو نین کونسل لب ٹھٹو میں کسان اور یوتھ کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ریاض اور اسامہ آصف کامیاب ہوئے، جبکہ اقلیت کی نشست پر مسلم لیگ ن کی خاتون امیدوار ایگنس کامیاب قرار پائیں،اسی طرح یو سی خرم پراچہ کی تین مخصوص نشستوں ہونے والے ٹاس میں کسان اور یوتھ کی نشست پر راجہ نذیر اور بلال احمد کامیاب قرار پائے جبکہ اقلیت کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کے منظور مسیح کامیاب ہوئے،یاد رہے کہ تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں خواتین ، کسان ، یوتھ اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر 19 نومبر کو ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم اوٹیکسلاا قمر زیشان کی زیر نگرانی انتخابات ہوئے ،یو سی ٹھٹہ خلیل ، یو سی واہ اور یو سی عثمان کھٹر میں پہلے ہی پی ٹی آئی بلا مقابلہ کامیابی حاصل کر چکی تھی، جبکہیونین کونسل جلالہ میں خواتین کی نشستوں پر مقابلہ تھا،نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چار جبکہ مسلم لیگ ن دو یونین کونسلوں میں کامیاب ہوئی جبکہ دو یونین کونسلوں یو سی خرم پراچہ اور یو سی لب ٹھٹو میں ووٹ مساوی ہونے کی وجہ سے ہار جیت کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا جس کے لئے 21 نومبر کو ٹاس پر فیصلہ ہونا تھا ، ٹاس پر لب ٹھٹو میں پی ٹی آئی نے برتری حاصل کی جبکہ یو سی خرم پراچہ میں مسلم لیگ ن فتح یاب ہوئی ، ٹاس پر فیصلہ ہونے کے بعد تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوںکی پوزیشن واضح ہوگئی ، پی ٹی آئی نے پانچ یونین کونسلوں میں جبکہ مسلم لیگ ن نے تین یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل کی،یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پانچ یو نی کونسلوں میں کامیابی ھاصل کر کے پی ٹی آئی نے میدان مار لیا،مسلم لیگ ن تین یونین کونسلوں میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پولیس تھانہ صدر واہ کی کاروائی ، ملک آباد مکان کے اندر موجود شراب کی بھٹی پر چھاپہ ، ایک ملزم گرفتار پولیس نے 650 لیٹر شراب اور آلات کشیدگی قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،ایک اور کاروائی کے دوران پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی گلشن انور کے قریب میدان میںقمار بازی کے اڈے پر چھاپے کے دوران چار قمار باز ارشد محمود ساکن لوسر شرفو، قدیر خان ساکن ریاست آباد، یار محمد ساکن جمیل آباد اور غلام حسین ساکن سلیم نگر گرفتار، ایک ملزم بشیر ساکن آصف آباد موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے داو پر لگی ہزاروں روپے رقم قیمتی موبائل برآمد کر لئے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے محلہ ملک آباد گلی نمبر ایک میں چھاپہ مار کر شراب تیار کرنے والی بھٹی پکڑ لی پولیس نے موقع سے 650 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ آلات کشیدگی بھی قبضہ میں لے لئے گئے موقع سے ملزم شفقت زمان ولد محبوب الہیٰ کو گرفتار کر لیا، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات جس میں ملزم نے بتایا کہ کچی شراب کی تیاری کے دوران شراب اکثر زہریلی ہوجاتی ہے ،جس سے کئی انسانی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں یاد رہے کہ تین ہفتے قبل کرسچئین کالونی جہلم میں ایسی ہی زہریلی شراب پینے سے 17 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے تھے، گلشن انور جی ٹی روڈ پر پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی موقع سے چار قمار باز گرفتار، پولیس نے داو پر لگی رقم 73000 ہزار روپے چار عدد قیمتی موبائل مالیتی 24000 ہزار روپے قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 5-PGO کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Taxila News

Taxila News