ٹیکسلا کی خبریں 4/6/2016

Arrested Suspects PS Taxila

Arrested Suspects PS Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ اورمسٹر گینزیڈو میسرز فن میکا نیکااٹلی پی او ایف ہیڈ کوارٹر میںپی او ایف اور اٹلی کے درمیان دفاعی تعاون کے سلسلے میںایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے،لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات ( ہلال امتیاز ملٹری)چیئرمین پی او ایف بورڈاور اسلام آباد میں تعینات اٹلی کے سفیر بھی اٹلی اور پی او یاف کے درمیان دفاعی معاہدے کے موقع پر موجود تھے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )مرکزی جنرل سیکرٹری اہل سنت انٹر نیشنل اور وائس پرنسپل جامع رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ مرکزصاحبزادہ محمود احمد عباسی فرزند علامہ پیر عبدالقادر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے با برکت مہینے کی آمد آمد ہے،رمضان صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے،رمضان المبارک کا پہلا عشرہ نزول رحمت کا سبب، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ نار جہنم سے نجات کے لئے ہے،استقبال رمضان در اصل ایک وجدانی روحانی اور باطنی کیفیت کا نام ہے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ نظریاتی اور عملی طور پر رمضان المبارک کی ان بے حساب نعمتوں اور اجر و ثواب کو سمیٹنے کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کرے،اور دوسروں کو بھی اسکی ترغیب دے،تمام مسلمان استقبال رمضان کے لئے اپنے آپ کو روحانی طور پر تیار کر لیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی اس خاص رحمت سے استفادہ حاصل کریں تاکہ دنیا و آخرت میں سرخروہوں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ میں علماء کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر خصوصی گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پر صاحبزادہ عثمان بھی موجود تھے،انھوں نے کہا کہ جب دلوں کی زمین زرخیز ہوگی قبول حق کے لئے اس میں نرمی اور لطافت پیدا ہوگی تو ایمان دل میںجڑ پکڑے گا،اعمال خیرکے برگ و بارپیدا ہونگے،اور شجر ایمان ثمر آور اور بار آور ہوگا،انکا کہنا تھا خوش نصیب ہیںوہ لوگ جو اس مہینے کو پائیں اور اس کی فیوض و برکات سے مکمل طور پر مستفید ہوں،رمضان المبارک میں ایک رات ایسی ہے جو ہزاروں مہینوں سے بہتر ہے ، اس ماہ میں اللہ کی رضا کے لئے جو نفلی عبادات انجام دے گا تو اسے فرض عبادات کا اجر ملے گا،ماہ رمضان میں مومن کے رزق میں اضافہ کیا جاتا ہے،جبکہ کسی روزہ دار کو روزہ افطار کرانا اس کے گناہوں کی مغفرت کا سبب بنے گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی /تحصیل رپورٹر )خوبرو لڑکیوں کے زریعے امیر لوگو ں کو انکی زلفوں کا اسیر بناکر لڑکیوں کے رسیا شہریوں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار،تھانہ ٹیکسلا میں تعینات اے ایس آئی غلام احمد گینگ کاماسٹر مائنڈنکلا،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے پیٹی بھائی ، دو خواتین سمیت گینگ میں شامل پانچ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات ،گروہ میں شامل تین افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری،گروہ میں شامل نوجوان نے کشمیر میں جہادکی تربیت حاصل کی اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے فحش حرکات میں مصروف شہریوں کو لاٹا جاتا تھا ،منہ مانگی رقم نہ دینے کی صورت میں موقع پر بنائی گئی ویڈیو انٹر نیٹ پر چڑحانے کی دھمکی دی جاتی تھی ،تھانہ ٹیکسلا میں تعینات اے ایس آئی مذکورہ گروہ کی پشت پناہی کرتا تھا،متعدد شہریوں کے خلاف تھانے میں جھوٹی درخواست دیکر اسے مزید حراساں کیا جاتا تھا، اے ایس آئی باقائدہ اپنا حصہ وصول کرتا تھا،گرفتار ملزمان کی تفتیش میںپولیس کے روپ میں موجود معاشرتی ناسور بے نقاب ہوگیا،محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے عوامی حلقوں کا ردعمل، ،قبل ازیں بھی واہ کینٹ ٹیکسلا کے تھانوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے ملزمان کے ساتھ روابط ظاہر ہونے پر بڑے پیمانے پر تبدیلیا ں کی گئیں تھیں،پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کو بغیر ہتکڑی لگائے نہائت احترام کے ساتھ کرسی پر بٹھا کر میڈیا کے سامنے پیش کیا،اے ایس آئی سے میڈیا کی موجودگی میں سوال و جواب بھی نہیں کئے گئے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو نیگزشتہ روزنو سر باز ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ ڈکیت گینگ میں آتھ افراد شامل ہیں جس میں تھانہ ٹیکسلا کے اے آئی غلام احمد بھی شامل ہیں ،گروہ کے طریقہ واردات کے متعلق ایس ایچ او غلام اصغر چانڈیو کا کہنا تھا کہ گینگ میں شامل خوبرو لڑکیوں کے زریعے پہلے امیر لوگوں کو پھنسایا جاتا تھا،لڑکیاں انھیں فون کر کے بلاتیں اور بعد میں فحش حرکات کرتے ہوئے یہ لوگ اوپر سے چھاپہ مارتے اور اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے اس کو جمع پونجی سے محروم کر دیتے جبکہ متعدد افراد کو بزریعہ ویڈیو عرسہ دراز تک بلیک میل کیا جاتا ، زبان کھولنے پر فحش ویڈیو انٹر نیٹ پر چڑھانے کی دھمکی دی جاتی،پولیس نے گروہ میں شامل پانچ افرادجن میں اے ایس آئی غلام احمد، زیشان عرف شانی ولد محبوب الہیٰ ساکن ٹیکسلا،فیضان عرف فیضیولد ثمر ریاض ساکن واہ کینٹ،دو خواتین شائستہ نرگس زوجہ احسان اللہ ساکن واہ کینٹ،کاجل زوجہ نوید ساکن واہ کینٹ کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 395/171 کے تحت مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،ایس ایچ او کے مطابق گروہ میں تین افراد شکیل ولد امریز ساکن ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا،ارشد ولد نامعلوم ساکن سیٹلائٹ ٹاون راولپنڈی،اورپرویز عرف عمر ساکن پڑی محلہ ٹیکسلا کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،پولیس کے مطابق اس گروہ کے عتاب کا نشانہ بننے والے دو اشخاص حسرت خان ولد شیر محمد ساکن ملک آباد اور محمد جاوید ولد عبدالرحمان ساکن فیصل آباد نے بابت قانونی کاروائی ان ملزمان کیخلاف تحریری درخواستیں دی تھیں ، جس پر پولیس نے مذکورہ گینگ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ، باقی تین ملزمان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی،یاد رہے کہ لڑکیوں کے رسیا کئی افراد اس گروہکا شکار ہوچکے ہیں ،جنہوں نے اپنی عزت بچانے کی خاطر چپ سادہ رکھی ہے،چونکہ انھیں خدشہ ہے کہ انکی بنائی ہوئی ویڈیو منظر عام پر نہ آجائے،ملزم زیشان نے پولیس کو بتایا کہ وہ راولپنڈی میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتا ہے،لڑکیوں کے زریعے وہ لوگوں کو پھنساتے جب وہ جال مں پھنس جاتا تو اسے گھر بلاتے اور پھرلڑکی کے ساتھ فحش حرکات کرتے ہوئے اسے رنگ ہاتھوں پکڑ کر اسے پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی دیتے،جب وہ مک مکا کرلیتا تو اسے چھوڑ دیتے،بصورت دیگر اسکے خلاف تھانہ میں درخواست دیتا،تھانہ میں ہمارا ایک ساتھی اے ایس آئی غلام احمد ہمیں مکمل سپورٹ فراہم کرتا تھا،اس نے بتایا کہ ہمارا ایک ساتھی جس نے ہمیں اس لائن پر لگایا ارشد تھانہ صادق آباد کا اہلکار ظاہر کرتا تھا ،اسکا کہنا تھا کہ اگر لڑکی تمھارے ساتھ مکمل سپورٹ کرے تو تمھارا کچھ نہیں بگڑے گا، زیشان نے مزید انکشاف کیا کہ اس نے کشمیر سے پندرہ روز کی جہادی تربیت حاصل کی ہے،جس کی وجہ سے متعدد مرتبہ حساس ادارے کے لوگ مجھ سے تفتیش کرتے رہے،اسکا کہنا تھا کہ حسرت خان نامی شخص جو کہ سیکورٹی ٹیکسلا میں ایک ایجنسی چلاتا ہے سے پیسوں کی ڈیمانڈ ضرور کی مگر اس سے صرف ایک ہزار وصول ہوا، گرفتار ملزم فیضان عرف فیضی کے بیان کے مطابق وہ ان لوگوں کو جگہ فراہم کرتا تھا اس کے عوض یہ لوگ اسے پیسے دیتے ، لڑکی کے تھرو کسی لڑنے کا بلاتے اور بعد میں اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے اسے لوٹتے تھے،اس نے بتایا کہ یہ لوگ ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرتے تھے،ایس ایچ او نے میڈیا کو بتاکہ کہ سٹی چوکی انچارج سید انتظار حسین شاہ نے اس کیس پر دن رات محنت کر کے مذکورہ ڈکیت گینگ کے اراکین کو پکڑا،ایس ایچ او نے بتایا کہ تھانہ ٹیکسلا میںتعینات اے ایس آئی غلام احمد بھی اس گینگ میں شامل تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے،انکے مطابق گینگ میں شامل خوبرو لڑکیوں کے زریعے امیر لوگوں کا پھنسایا جاتا تھا جس کے بعد جب وہ جال میں پھنس جاتا تھا تو اس کی جامع تلاشی لیکر سب کچھ نکال لیتے تھے جبہ بعد ازاں بھی اسے بلیک میل کر کے پیسوں کا تقاضہ کرتے رہتے تھے،ملزمان کے قبضہ سے لوگوں کی چھینی ہوئی سیمیں بھی برآمد کی گئی ہیں ،پولیس کے مطابق دوران تفتیش متعدد ڈکیتیوں کے انکشافات ہوئے ہیں تاہم پولیس عدالت سے ان ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش کرے گی،مزید سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آنے کی توقع ہے

SAHIBZADA MEHMOOD AHMED ABBASI

SAHIBZADA MEHMOOD AHMED ABBASI

Pof Wah Cantt

Pof Wah Cantt

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038