ایچ ایم سی کالولی ٹیکسلا قتل کیس، مقتول کی والدہ کی درخواست پر آر پی او راولپنڈی کا نوٹس

Anees Ahmed

Anees Ahmed

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ایچ ایم سی کالولی ٹیکسلا قتل کیس، مقتول کی والدہ کی درخواست پر آر پی او راولپنڈی کا نوٹس ، سی پی او راولپنڈی کو پانچ روز کے اندر تفتیش مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابقچھ ماہ قبل ایچ ایم سی کالونی ٹیکسلاکے ایک رہائشی مکان میں بائیس سالہ انیس احمد نامی جوانسال نوجوان کو دن دھاڑے قتل کردیا گیا تھا،جبکہ تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ کا اندراج ارسہ فاطمہ نامی خاتون کے نام سے درج کیا گیا تھا موقف تھا کہ مذکورہ نوجوان نے اسکی عزت لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے گولی مار کر اسے قتل کیا۔

تاہم حقائق کچھ اور تھے بتایا جاتا ہے کہ ارسہ فاطمہ کے بھائی محسن شاہ اور اسکے دیگر ساتھیوں نے باہمی صلاح مشورہ سے لڑکی کے تھرو اسے گھر بلا کر موت کے گھاٹ اتارا جبکہ کیس کو کوئی اور رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

مقتول کے والدین کا کہنا تھا کہ سارا ڈرامہ پولیس کی ملی بھگت سے تیار کیا گیا اور اثر رسوخ کے حامل ملزمان نے پولیس کو بھاری رشوت دیکر کیس کو دبانے اور کیس کے رخ کو تبدیل کرنے کوشش کی جس پر ہم نے ہر جگہ انصاف کے لئے دروازہ کھٹکھٹایا ، ہر بار پولیس اثر ورسوخ کے حامل ملزمان کو شیلٹر فراہم کرتی رہی جبکہ قتل میں ملوث افراد دندناتے پھر رہے ہیں،کیس کی میرٹ پر انکوائری نہیں کی گئی۔

انیس احمد کی والدہ نے بتایا کہ اس بابت ان کے پاس ٹھوس شواہدموجود ہیں، مگر انکی کہیں شنوائی نہیں ہورہی ، غریب لوگ ہیں پولیس کو پیسے نہیں کھلا سکتے،لیکن ظلم کی انتہا ہے کہ ہمارے بیٹے کو قتل کیا گیا الٹا ہم پر ہی دباو ڈالا جارہا ہے،انیس احمد کی والدہ انصاف کی دھائی دیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ کے دفتر پہنچ گئیں ، آر پی او کو تمام معاملات سے آگاہ کیا۔

آر پی او نے قتل کی حقائق پر مبنی تفتیش کے لئے فوری طور پر سی پی او راولپنڈی عباسی کو پانچ روز کے اندر تفتیش مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا،یاد رہے کہ قتل کا یہ دلخراش واقعہ امسال 14 فروری 2016 ویلن ٹائن ڈے کے دن ایچ ایم سی کالونی کے ایک رہائشی مکان میں رونما ہوا جس کی بابت اہل محلہ اور موقع پر موجود عینی شاہدین اس قتل کے گواہ ہیں جنہوں نے وقوعہ کے روز تمام ماجرا دیکھا اوروہاں موجود لوگوں میںسے کئی نے موبائل ویڈیوزبھی بنائیں۔

آر پی او راولپنڈی نے نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا بھی حکم جاری کیا، ایچ ایم سی کالونی قتل کیس کا رخ نئے مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے، چھ ماہ گزرنے کے باجودمتاثرہ خاندان تاحال انصاف کے حصول کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038