اہلیان ٹیکسلا مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے خوش ہیں، حاجی علی اصغر

Asghar Awan

Asghar Awan

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) اہلیان ٹیکسلا مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے خوش ہیں، ٹیکسلا کو بہت جلد آئیڈیل سٹی بنا دیں گے تحریک انصاف بچگانہ سوچ رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب چیئر مین یو سی لب ٹھٹھو حاجی علی اصغر اعوان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

چئیرمین یو سی لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان نے ٹیکسلا میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کارکر دگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان ٹیکسلا مسلم لیگ ن کی علاقے میںکار کردگی سے خوش ہیں ، آگے چل کر بہت جلد ہم اس علاقے کو ماڈل سٹی بنانے والے ہیں ، حاجی علی اصغر اعوان نے ملکی سیاسی منظر نامے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف بات بے بات دھرنوں کی بات کرنے لگتی ہے۔

اب عوام کو سمجھ آ چکا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی سوچ کتنی وسیع ہے کہ سوائے دھرنوں کے اور زبان درازی کے ان کو کچھ سوجھتا ہی نہیں ، تحریک انصاف کو اس وقت زہنی طور پر بالغ رہنمائوں کی اشد ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سیاسی دنیا کوئی فلمی سکرین نہیں کہ ولن کی طرح پی ٹی آئی والے کوکبھی ڈی چوک کبھی ریڈ زون اور کبھی رائیونڈ جا کر ہنگامہ آرائی کی دھمکیاں دیتے رہیں اگر کسی کو میاں برادران ،ان کے کاروبار یا کسی اور لیگی رہنما سے مسئلہ ہے تو وہ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائے ، ہماری عدلیہ آزاد ہے اور آزادی سے کام کر رہی ہے۔

ملک پہلے ہی انتہا پسندی، دہشتگردی اور اندرون خانہ جنگی کا شکار ہے ایسی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو کر امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنی چاہئے اختلاف رکھنا سب کا حق ہے اور اس کے لئے قانونی راستے موجود ہیں۔

قانون کے آزاد ہوتے ہوئے ملک میں محاز آرائی کی سیات کو فروغ دینا سمجھ سے بالا تر ہے ، پانامہ لیکس کی تحقیقات ہو رہی ہیں کوئی فیصلہ آنے سے قبل کسی پر کیچڑ اچھالنا درست نہیں ، ،اسی لئے پانامہ لیکس کی تحقیقات تک کسی کی بھی کردار کشی کرنا اخلاقاً قانوناً اور شرعاً غلط ہو گا۔