بین الاقوامی سازش کے تحت کراچی کے امن کو تباہ کیا جارہا ہے: شیخ آفتاب

Sheikh Aftab taxila

Sheikh Aftab taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے)وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازش کے تحت کراچی کے امن کو تباہ کیا جارہا ہے،موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریکیں بے وقت کی راگنی ہے، پی ٹی آئی کو بلدیاتی و ضمنی انتخابات میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجانا چاہئے،ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے،امجد صابری قوال سچے عاشق رسول تھے انکا کا قتل ظلم و بربریت کی بد ترین مثال اور قومی سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،عید سے قبل نواز شریف کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔گوادر بندر گاہ کو انٹر نیشنل روٹ دیکر حکومت سی پیک منصوبے کے زرعئے دنیا سے ملانا چاہتی ہے ،سی پیک منصوبہ پاکستان میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہلز ویو ہاوسنگ پروجیکٹ کے منتظمین چیف ایگز یکٹیو ہلز ویو ٹیکسلا عرفان ، شیراز احمد شیرازی کی جانب سے دیئے گئے افطار و ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دورا کیا،وفاقی وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مثال کھسیانی بلی کھمبہ نوچے والا ہے ابھی تین سال گزر گئے عمران خان جو سڑکوں پرا نے کی کال دیتے ہیں ان سے کوئی پوچھے کہ اس تین سال کے عرصہ میں بلدیات، کنیٹ بورڈ سمیت ضمنی الیکشن کتنے جیتے انھوں نے اب بھی انھیں اپنی حیثیت کا اندازہ نہیں ہوا ،

انکا کہنا تھا کہ یہ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے بیس کروڑ عوام کے ساتھ سازش ہورہی ہے جب عوام نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو پانچ سال کا منڈیٹ دیا تو کوئی کون ہوتا ہے کہ جو عوام کے فیصلوں کے برخلاف سازش کرے، انھو ں نے کہا کہ دو سال کا وقت باقی ہے جمہوری انداز اپنائیں،الیکشن میں عوام سے رجوع کریں اگر عوام نے پسند کیا تو وہ کامیاب کریں گے وگرنہ جسے عوام چاہیں گے وہی اقتدار حاصل کرے گا ،انھوں نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دھرنوں کی کال کو بے وقت کی راگنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام نے پانچ سال کے لئے منتخب کیا ہم نے کسی قسم کے روڑے نہیں اٹکائے اور حکومت کو اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کاپورا موقع فراہم کیا ،اب پیپلز پارٹی سمیت تمام جمہوری قوتوں کو بھی اس بات کا ادراک کرنا ہوگا کہ جمہوریت کو عدم استحکام کی جانب دکھیلنے سے نقصان ملک اور اس کے عوام کا ہی ہوگا،بلاول ، عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوں یہ انکا جمہوری حق ہے،تاہم پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کا انھیں کوئی حق نہیں،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما شیراز احمد شیرازی، کے علاوہ کثیر تعداد میںلوگ موجود تھے، تقریب میں نقابت کتے فرائض محمدد علی نقی ادا کر رہے تھے،قبل ازیں چیف ایگزیکٹیو عرفان نے ہلز ویو ہاوسنگ پروجیکٹ کے متعلق تفصیلات بیان کیں ،