ٹیکسلا میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز

Plantation Campaign

Plantation Campaign

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پی پی آٹھ کے ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر,، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید عبید صابر،محمد بلال صدر آئی ایس ایف واہ کینٹ، ملک مدثر اقبال ڈائریکٹر آف سرسید سکول آف ایکسیلینس لوسر شرفو برانچ اور دیگر آئی ایس ایف کے عہدیداران اور سکول کے بچوں نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت کے پودے لگا کر تحصیل ٹیکسلا میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، صدر آئی ایس ایف تحصیل ٹیکسلا کا کہنا تھا کہ اس مہم میں ٹیکسلا واہ کینٹ میں ایک ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

اس مہم میں آئی ایس ایف اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے علاوہ مختلف سماجی شخصیات بھی شریک ہونگی،انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ٹیکسلا نے قائد عمران خان کی ہدایات پرتحصیل ٹیکسلا میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ شجر کاری مہم کے پہلے فیز میں واہ کینٹ اور دوسرے فیز میں ٹیکسلا میں پودے لگائے جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف پی پی آٹھ کے ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر,۔انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید عبید صابر،محمد بلال صدر آئی ایس ایف واہ کینٹ، ملک مدثر اقبال ڈائریکٹر آف سرسید سکول آف ایکسیلینس لوسر شرفو برانچ اور دیگر آئی ایس ایف کے عہدیداران اور سکول کے بچوں نے پودے لگا کر تحصیل ٹیکسلا میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس مہم میں ٹیکسلا واہ میں ایک ہزار پودے لگائے جائیں گے۔شجر کاری مہم میں آئی ایس ایف اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038