کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا: آسیہ ناز تنولی

Ceremony Taxila

Ceremony Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا،جدید ریسرچ سے استفادہ حاصل کر کے ہم ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ،نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہیں،بہترین تدریسی نظام سے طلباء کی زہنی صلاحیتوں کا جلا ملتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ٹیکسلا میں کالج کونسل کی تقریب حلف برداری میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ تعلیم کے شعبہ میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے،

ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے ہمیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہوگا ، قبل ازیں ایم این اے آسیہ ناز تنولی نے کالج کی نو منتخب کونسل کی عہدیداران سے حلف لیا،انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب ممبران کالج کونسل اپنی بہترین صلاحیتیں بروے کار لاکر ذمہ داری سے کام کریں گی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل مسز زبیرنے تقریب میں شرکت پر ایم این اے آسیہ ناز تنولی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ ہم نے جب بھی انھیں کسی تقریب میں شرکت کی دعوت دی انھوں نے تمام مصروفیات ترک کر کے ہماری حوصلہ افزائی کی،