ٹیکسلا کی خبریں 6/10/2016

Taxila News

Taxila News

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات ئے جارہے ہیں اس ضمن میں ماہ اکتوبر اورنومبر انتہائی اہم ہیں،ایس او پی کے مطابق تمام امور سر انجام دیئے جارہے ہیں،بہترین کارکردگی کے حامل ہیلتھ ورکرز کو عمدہ کارکردگی پر خصوصی انعامات اور تعریفی اسناد کی تقسیم اچھی روائت ہے اسے ہر ماہ تسلسل سے جاری رہنا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کمیونٹی ہال ٹیکسلا میں منعقدہ انسداد ڈینگی سیمنار اور تقریب تقسم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ، سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد ڈینگی پر کام کیا جارہا ہے،ہماری آوٹ ڈور اور ان ڈور ٹیموں کے گلی محلوں میں سروے سے بلاشبہ ڈینگی لاروا کی افزائش میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،تحصیل ٹیکسلا میں دس ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمو ں کے علاوہ 56 ان ڈور ٹیمیں،65 فیلڈ ورکز ٹیمیں،اس کے علاوہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے فیلڈ میں کام کرنے والے ہر فرد کی سر گرمیوں کو باقائدہ مانیٹر کیا جارہا ہے،انکا کہنا تھا کہ صفائی کے ناقص نظام کے باعث گھروں میں 35 فیصد لاروا کی افزائش کے تصدیق ہوئی ہے ،اس ضمن میں سپرے و دیگر حفاظتی تدابیر کے حوالے سے ایس او پی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے،اس موقع پر بزریعہ قرعہ اندازی تحصیل ٹیکسلا کی تمام یونین کونسلوںں میں بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو نقد انعام اور تعریفی اسناد کی صورت میں انعامات تقسیم کئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان ، ایم ایس سول ہسپتال ٹیکسلا ڈاکٹر شاہد نے عمدہ کارکردگی پر ہیلتھ ورکرز میں انعامات تقسیم کئے ،سیمینار سے اسرار احمد انٹامالوجسٹ نے ڈینگی پر مفصل بریفنگ دی انکا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں 32سو سے سے زائد اقسام مچھروں کی موجود ہیں ، صاف پانی کو اگر تلف نہ کیا جائے تو اس جگہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا قوی خدشہ موجود ہوتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ماحول کو نہ سر صاف ستھرا رکھیں بلکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے گھروں دکانوں یا کسی بھی جگہ صاف پانی نہ کھڑا ہونے دیں جو کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو موجب بنتا ہے،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شائستہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر مختلف مدارس کے ٹیچرز ، طلبا اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعدادموجود تھی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ، امن کمیٹی کے ممبران ،فقہ جعفریہ کے ذمہ داران سے اجلاس کر کے انھیں آن بورڈ لیا گیا ہے،مجالس عزا اور جلوسوں کے انعقاد پر انھیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اس ضمن میں تحصیل ایڈمنسٹریشن سیکورٹی ایجنسیز اور مجالس کے منتظمین کو مکمل سہولیات مہیا کرے گی،میڈیا کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے،روٹ لائسنس یا روائتی جلوسوں پر قانون حرکت میں آئے گا جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی،بھابڑا قتل واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ تھا،امن وامان کی بحالی ہماری اولین ترجیحات ہونگی،اے پلس اور اے کیٹگری کے جلوسوں کے روٹس پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہوگی جبکہ لاٹنگ کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے ممبران سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، ٹی ایم او ٹیکسلاا قمر زیشان کا کہنا تھا کہا محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تحصیل ایڈمنسٹریشن جلوس کے شرکاء کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی جس میں جنریٹرز کی تنصیب بھی شامل ہیں،کے علاوہ سیکورٹی میر منٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرئیرز کی تنصیب کو ممکن بنائے گی،تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے،تحصیل ایڈمسنٹریشن سیکورٹی ایجنسیز کو مکمل فیسی لیٹیڈ کرے گی،جلوس و مجالس کے انعقاد پر لاٹنگ کا مناسب بندوسبت ہماری ترجیحات میں شامل ہوگا۔۔

Taxila News

Taxila News