اب کرپٹ لوگ ایوانوں میں نہیں جیلوں کی کال کوٹھڑیوں میں ہوں گے، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اب کرپٹ لوگ ایوانوں میں نہیں جیلوں کی کال کوٹھڑیوں میں ہوںگے،جماعت اسلامی کی ٹرین پارچ ٹیکسلا پہنچنے پر سراج الحق کا فقیدالمثال استقبال ، فضاء قدم بڑھاو سراج الحق ہم تمھارے ساتھ ہیں کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا،سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لئے متحد ہوجائیں،حکمران امریکہ کو پٹھو بن گئے ہیں۔

استحصالی طبقہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ مار رہا ہے ، اب وقت آگیا ہے عوام سیاسی بالغ نظر ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف یکجا ہوجائیں ،سراج الحق کا کہنا تھا کہ بااختیار کمیشن کے بغیر احتساب ممکن نہیں، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ جو پشاور سے روانہ ہوئی دن ایک بجے کے قریب ٹرین مارچ ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن پہنچی جہاں اراکین جماعت اسلامی نے اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کیا، مختصر خطاب کے بعد ٹرین مارچ اپنی منزل پر رواں دواں ہوگئی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما عتیق الرحمان کاشمیری، خواجہ وقار ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر مسعود احمد خان، جماعت اسلامی یوتھ ونگ پی پی آٹھ کے صدر عثمان خالد،راجہ حبیب الرحمان، جمیل احمد پیرزادہ،وحید ہاشمی، ثاقب صدیقی ، وودیگر موجود تھے،سراج الحق کی ٹیکسلا آمد پر استقبالیہ شرکاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، جاعت اسلامی کے کارکنان کا جذبہ دیدنی تھا۔