انڈر پاس سرائے کالا چوک ٹیکسلا میں ٹریفک کا المناک حادثہ

Accident Taxila

Accident Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی /تحصیل رپورٹر) انڈر پاس سرائے کالا چوک ٹیکسلا میں ٹریفک کا المناک حادثہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل پر سوار چار سالہ معصوم بچے سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہلاک ہونے والوں میں واہ کینٹ کے علاقہ چھاچھی محلہ کے رہائشی باپ بیٹا اور پوتا شامل تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرپولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو THQ ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ٹیکسلا سے روالپنڈی کی طرف جاتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جن میں عبدالقدیر ولد مہر خان اسکا بیٹا عظمت قدیر اور اسکاچار سالہ بیٹاانڈر پاس ٹیکسلاسے گزر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جبکہ موٹر سائیکل سوار تینوں افراد کو بری طرح کچلتے ہوئے تیزی سے فرار ہو گئی۔

حادثہ کے نتیجے میں چار سالہ معصوم بچے سمیت تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن کی نعشیں سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچا دی گئیں جہاں مذکورہ افراد کی شناخت ان کی جیبوں سے نکلنے والے شناختی کارڈ سے کی گئی بدقسمت خاندان جو کوٹیرہ تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال کے مستقل رہائشی تھے اور اس وقت چھاچھی محلہ واہ کینٹ میں رہائش پذیر تھے ہلاکتوں کی اطلاع جب انکے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا اوراہل خانہ کا جم غفیر سول ہسپتال امڈ آیااور ہسپتال میں چیخ و پکار مچ گئی۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038