ٹیکسلا : مختلف واقعات میں دو ہلاک، ایک زخمی

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مختلف واقعات میں دو ہلاک ایک زخمی، بن بھولا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شہری ہلاک ،ڈاکو زخمی ، دم کروانے کی غرض سے پسوال بن بابا جی دربار پر آنے والے حادثہ کا شکار ہوکر دنیا سے چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق فاروق اپنے والد کے ساتھ بن بھولا گاوں ڈیرے پر موجود تھے کہ رات کو نا معلوم مسلح ڈاکودیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے، گن پوائنٹ پر لے لیا مذاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میںفاروق ولد نوشیروان ساکن شاہ کوٹ حال بن بھولا موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جسے پولیس نے آن دبوچا ،زخمی ڈاکو کو سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا گیا۔

شناخت پر پتا لگا کہ ڈاکو کا نام انور خان ساکن نوشہرہ ہے،جبکہ دیگر ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس تھانہ ٹیکسلا نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کیس کی تفتیش شروع کر دی۔

ادہر راولپنڈی سے پسوال بن بابا دبار دم درود کی غرض سے آنے والے راشد محمود ولد محمدگلزار ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سوزوکی گاڑی بغیر نمبر پلیٹ کے آرہا تھا کہ پسوال کے قریب گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور دیوار سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میںراشد محمود موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی نمائندہ تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038