ٹیکسلا کے تمام ورکنگ جرنلسٹس کو ایک پلیٹ فارم پر متحد دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے، غلام سرور

Press Club Taxila

Press Club Taxila

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و ایم این اے غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ٹیکسلا کے تمام ورکنگ جرنلسٹس کو ایک پلیٹ فارم پرمتحد دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے۔

اقتدار کے اعوانوں میں بیٹھے حکمران اپنے مفادات کے حصول کے لیے صحافی برادری کے حقوق پامال کررہے ہیں ۔عرصہ دراز کے بعد ٹیکسلا میں صحافیوں کے متحدہ پلیٹ فارم کا قیام نیک شگون ہے،جس پر تمام صحافی مبارک باد کے مستحق ہیں۔

بڑا انسان اپنے کردار سے بنتاہے محض اپنے آپ کو بڑا سمجھنے والا بڑا نہیں ہوتا بڑے کو اپنی انا مارنے کے لئے کبھی چھوٹا بھی بننا پڑتا ہے،جس شخص کے اندر میں ہوتی ہے وہ بڑا انسان نہیں بن سکتا،تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صحافیوں نے جمہوری روایات کو زندہ کر کے صحافیوں کے وقار کو بلند کیا ہے۔

تحصیل پریس کلب ٹیکسلاکے ساتھ ہر قسم کامالی و جانی تعاون کریں گے،قلم کی حرمت کو برقرار رکھنا صحافیوں کا فرض اولین ہونا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے روز تحصیل پریس کلب ٹیکسلا دورہ کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی نشست کے دوران کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ پی ٹی آئی سٹی کے رہنام حاجی زاہد رفیق بھی موجود تھے،انکا کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ اور رایست کو چوتھا ستون ہے ان کہنا تھا کہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صحافیوں میں اتحاد و اتفاق دیکھ کر انھیں بے حد خوشی ہوئی ہے،ٹیکسلاا واحد شہر ہے جہاں صحافیوں کے لئے کوئی سرکاری پریس کلب نہیں میرے دور اقتدار میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے موقع پراگر صحافیوں کو پریس کلب بھی مل جاتا مگر اسے بھی سیاست کی نظر کردیا گیا۔

حقائق دکھانے اور اسے لوگوں تک پہنچانے میں میڈیا کا اہم کردار رہا ہے،ا س موقع پر انھوں نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے نو متخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ صحافتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مثبت صحافت کو فروغ دیں گے اور قلم کی حرمت کو کبھی پامال نہیں ہونے دیں گے،انکا کہنا تھا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد صحافیوں کا نصب العین ہونا چاہئے۔

ہمیں ٹیکسلا کے ان ورکنگ جرنلسٹس پر فخر ہے جو نا مسائد حالات میں بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بلا تفریق ادا کر رہے ہیںاور معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ تمام سیاسی حکمرانوں کی کامیابی کے پیچھے میڈیا کا رول کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

اس حقیقت کو کوئی بھی جھٹلا نہیں سکتا،دور حاضر میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا حقائق کی منظر کشی کرنے میںاہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پرصدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی،جنرل سیکرٹری توقیر ریاض خان،سینئر نائب صدرحاجی ملک جاوید ،نائب صدر حسن علی طاہر،فنانس سیکرٹری حاجی محمد سلیم،۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر فریدون،ممبران ایگزیکٹیو کونسل،حافظ وسیم چوہدری ،مجد یوسفزئی، سیدنوید عباس،عاصم میرو دیگر ممبران پریس کلب عمران عباس،عبدالرحمان،عامر ثاقب،چوہدری مظہر حسین، افطار کاظمی بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038