ٹڈاپ اسکینڈل میں یوسف رضا گیلانی کی ضمانت منظور

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کے پانچ مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت منظور کر لی، مقدمے کی سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ اسکینڈل میں کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے، سابق وزیراعظم کی آمد کے موقع پر اینٹی کرپشن کورٹ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

یوسف رضا گیلانی نے پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست عدالت میں جمع کرائی جس پر عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے حفاظتی مچلکوں کے عوض سابق وزیراعظم کی پانچوں مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی۔