پیرمحل کی خبریں 6/10/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) ڈی او سیکنڈری ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پھرتیاں، سکول ٹائم سے دس منٹ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل میں پہنچ کر حاضری رجسٹر ی قبضہ میں لے کر اپنے گاڑی میں رکھوا لیا ،،30 خواتین اساتذہ حاضری لگانے کے لیے پریشان رہی ، دوگھنٹے بعد حاضری رجسٹرڈ اپنی تحویل میں رکھ کر پرنسپل کے حوالے کیا تفصیل کے مطابق محمد امین بھٹی ڈی او سیکنڈری ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ضلع بھر کے اساتذہ خواتین ومرد کو ذلیل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے حاضری چیک کرنے کے بہانے پروٹوکول نہ دینے والے سکول کا اچانک دورہ کرکے اساتذہ کو پیشی کے نام پر اپنے دفتر میں بلواکر سارا سارا دن انتظار کرواکر دوسرے دن آنے کاکہہ کر عزت مجروح کی جاتی ہے گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری سکول پیرمحل میں محمد امین بھٹی ڈی او سیکنڈری ٹوبہ ٹیک سنگھ نے علی الصبح سکول ٹائم سے دس منٹ پہلے پہنچ کر حاضری رجسٹر اپنے قبضہ میں لے کر اپنی گاڑی میں رکھوالیا اور آنے والی خواتین ٹیچر کو اپنی حاضری گاڑی کے اندر رکھے گئے رجسٹر میں لگانے کا حکم دیا چند خواتین اساتذہ حاضری لگاسکی 30کے قریب اساتذہ کی حاضری باقی تھی کہ باقی اساتذہ کو اپنے دفتر ٹوبہ ٹیک سنگھ آکر حاضری لگانے کا کہہ کر رجسٹر سمیت سکول سے چلے گئے دوگھنٹے بعد حاضری رجسٹرسکول پرنسپل کے حوالے کیا ،یادرہے کہ امین بھٹی ڈی او سیکنڈری ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع بھر کے خواتین مرد اساتذہ کو مختلف حیلے بہانوں سے ذلیل کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے میٹنگ کرنے کے بہانے سکولوں میں سارا سارادن اساتذہ کو بٹھاکر طلبہ طالبات کا نقصان کیا جارہا ہے سماجی حلقوںنے محکمہ تعلیم کے مجاز افسران سے فی الفور امین بھٹی ڈی او سیکنڈری ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پانچ کس افراد کا گھر داخل ہوکر خاوند کو رسیوں سے باندھ کر بیوی کو اغواکرکے لے گئے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک762گ ب کے رہائشی محمد احسان کے گھر محمد عثمان وغیرہ 4کس مسلح اسلحہ حویلی کی چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور محمد احسان کے کمرہ میں گھس کرمحمد احسان کو اسلحہ کے زور پر چارپائی سے باند ھ دیا اور ٹرنک میں سے طلائی زیورات اور نقدی اٹھا لئے اور محمد احسان کی بیوی کو زبردستی برائے زنا حرام کاری اغوا کر کے لے گئے تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ365B ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی موبائل فون چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر720گ ب پیرمحل کے رہائشی سیف الرحمن ولد قاسم علی کے گھر میں داخل ہوکرگھر کے کمرہ میں موجود ٹرنک میں پڑا ہواطلائی زیور سواتین تولے نقدی 53ہزار روپے ، تین عدد موبائل فون ایک سام سنگ مالیت 22ہزار روپے ایک نوکیا مالیت دس ہزار ایک Qموبائل مالیت دو ہزار وپے دو عدد چارج بیٹریاں چوری کرکے لے گئے
پیرمحل ( نامہ نگار ) معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑی سے حملہ کرکے زخمی کرڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر680/21گ ب کے رہائشی عثمان ولدعصمت اللہ کو اسلم نامی شخص نے کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کرڈالا وجہ عناد عثمان اور اسجد عرف ماجد کی تلخ کلامی اور تکرار ہوگئی تھی تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 337A1A2L2/148/149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) جمہوریت کو حکمرانوں کی بدعنوانی سے خطرہ ہے یہی وجہ ہے آج جمہوریت نجکاری سامراجی اجارہ داری افراط زراور بے روزگاری کی وجہ سے سے تباہی کے دہانے پر ہے عوام عدل انصاف کی فوری عملی حقیقی تعبیر کے منتظر ہیں کل تک شہباز شریف کاعلی بابا 40 چوروں کا نعرہ لگاتے تھے وہی 40 چور اب ان کی حکومت میں شامل ہوکر ملک وقوم کو بحرانوں کا شکار کیے ہوئے ہیں نواز شہباز حکومت کو موجودہ زمینی حقائق کومدنظررکھتے ہوئے مربوط حکمت عملی پرکام کرتے ہوئے بجلی بحران سمیت ملک کو مہنگائی کی دلدل سے نکال کر آئی ایم ایف سے نجات کے لیے کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار سردارشوکت علی بلوچ آف ذاکر آباد سابق امیدو ار پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا میاں نوازشریف کاتیسری باراقتدار میں آنااللہ کی کرم نوازی اورعوام کا میاں برادران پراعتماد تھامگر انہوںنے الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو زمینی حقائق کی روشنی میں حل کرنے کے لیے کام کرنے کی بجائے چالیس چوروں کو بے نقاب کرنے کی بجائے تمام نظام چالیس چوروں کے سپر دکر کے عوام کو کڑوی گولی نگلنے کے مشورے دے کر حقائق سے چشم پوشی کی راہیں اختیار کی جارہی ہے انہوںنے کہا موجودہ ملکی حالات کاتقاضا ہے کہ تمام محب وطن سیاسی قوتیں قومی سلامتی کیلئے ایک ایجنڈے پر متفق ہوجائیں جس میںاولین ترجیح قومی سلامتی ہونی چاہیے کیونکہ بھارت اپنی فوج کو پاکستان کے بارڈ پر لاکر ملک پاکستان کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیلنے کے درپے ہیںتمام جماعتوں کو مل کر سیاسی جماعتوں میں موجودملک دشمن عناصر کا صفایا کرتے ہوئے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمربستہ ہونا پڑے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) 1973کے آئین کے تحت ،، قومی زبان اردو کا ملک کے سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں نفاذ نہ ہوسکا انگریزی تعلیمی نصاب طلباء و طالبات کا مستقبل تباہ کرنے لگا ،تعلیمی نصاب کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی زبان میں تشکیل دیا جائے تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کلاس اول سے دہم تک تمام تعلیمی نصاب انگریزی میں رائج ہے جبکہ طلبہ وطالبات کی مادری قومی زبان اردو ہے ہر سال لاکھوں طالبعلم انگریزی تعلیمی نصاب ہونے کی وجہ سے فیل ہوجاتے ہیں جو بڑا المیہ ہے پاکستان کی قومی زبان اردو ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ تعلیمی نصاب تشکیل دینے والے ماہرین عوامی توقعات کے برخلاف تعلیمی نصاب بناکر پاکستان کی ترقی پر ایسا قدغن لگا دیتے ہیں جس کا ازالہ صدیوں مشکل ہے چین ،جاپان ،روس ،امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں تعلیمی نصاب بھی اس زبان میں بنایا جاتاہے جو اس ملک کی قومی زبان ہو لیکن پاکستان میں قومی زبان ”اردو ”کو فراموش کر کے مغربی زبانوں کو ترجیح دی جارہی ہے حالانکہ 1973کے آئین میں قومی زبان اردو کا دس سال کے اندر نفاذ کیا جانا طے تھا مگر 40سال گذرنے کے باوجود قومی زبان اردو کا سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں نفاذ نہ کیاجاسکا پاکستان میں سرکاری زبان بھی اردو رائج ہونی چاہیے تھی لیکن انگریزی زبان کے نفاذ کی وجہ سے کئی کم تعلیم یافتہ سائلین جو سرکاری دفاتر کا چکر لگاتے ہیں ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حاجی اللہ دتہ سیاسی سماجی شخصیت سمیت عوامی حلقوں نے صدر ،وزیر اعظم ،چیف جسٹس آف پاکستان ،گورنر پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ 1973کے آئین کی روسے قومی زبان اردو کو جلد سے جلد سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں رائج کرتے ہوئے تعلیمی نصاب کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی زبان میں تشکیل دیا جائے تاکہ پاکستان ترقی کی راہوں کی طرف گامزن ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے 6 تا7محرم الحرام اور9تا10محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی تفصیل کے مطابق ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ/ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے ضابط فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت 6 تا7محرم الحرام اور9تا10محرم الحرام کے دوران امن وامان کی مثالی فضا برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے ایک اور حکم نامہ کے تحت ضلع بھر میں ہر طرح کی وال چاکنگ ،مذہبی منافرت پھلانے والے لٹر یچر وپمفلٹس کی اشاعت و تقسیم ،کھلے عام اسلحہ کی نمائش،جنرل ٹرانسپورٹ، رکشہ ،ویگن او ر دکانوں پر علماء و ذاکرین کی آڈیو ویڈیو چلانے اور سیل کرنے،کسی مذہب یا گروپ کے خلاف نعرے بازی کرنے اورایسی افواء یا خبرپھیلانے جس سے عوام میں انتشار پیدا ہوپر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس طرح ماتمی جلوسوں کے روٹس پر چھتوں ،پالکونیوں میں کھڑے ہونے اور دیگر مقامات پرپانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکھٹے ہونے پربھی پابندی عائد کر دی ہے اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلا ف کانونی کاررئوائی عمل میں لائی جائی گی۔