جھنگ کی خبریں 22/10/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواسہ رسول سمینار”23 اکتوبر بروز اتوار بعداز نماز عشا ء بمقام جامع مسجد فاروقیہ موضع سلیانہ شہر جھنگ میں منعقد ہورہی ہے جس میں خصوصی خطاب کیلئے مولانا فاروق احمد عثمانی آف احمد پور سیال اورثناء خواںکیلئے شہرت یافتہ جاویدبرادران آف کوٹ شاکر اپنا کلام پیش کر یںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہسپتالوں کی حالت پر آبدیدہ ہونے والے وزیراعظم پنجاب کے سرکاری سکولز کو ٹھیکہ پر دینے کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کااظہار صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس و پنجاب ٹیچرزیونین نے ایک پریس ریلیز کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 541ملین ڈالر کی دنیا بھر سے آنے والی تعلیمی امداد اور31ارب کا تعلیم کے نام پر ورلڈ بنک سے قرض بھی اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں دلا سکا۔ تعلیم کے نام پر لیا گیا پیسہ سڑکوں اور میٹرو پر خرچ ہوگا تو کون سی قوم بنے گی ۔قومیں ہمیشہ تعلیم سے بنتی ہیں۔دنیا میں کوئی ایسی قوم نہیں ہے جس کا لٹریسی ریٹ ١٠٠فیصد ہواور وہ زوال پذیر ہو۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں سب سے کم لٹریسی ریٹ پاکستان کا ہے۔ دنیا میں ٹوٹل بجٹ کا چار فیصد تعلیم پر خرچ کیاجاتا ہے جبکہ پنجاب میں دو فیصد بجٹ ہی بڑی مشکل سے لگا یا جاتا ہے اور وہ بھی دیواروں کو رنگ وروغن کرنے اور باڑ لگانے جیسے کاموں پر لگا دیا جاتا ہے۔طلباء کیلئے حصول تعلیم کے مواقع پیدا کرنا، اساتذہ کو اپ گریڈیشن دینا جیسے مسائل فوری حل کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبہ میں اپنے ملازمین کا کوٹہ دیا جاتا ہے جبکہ اساتذہ ایسے ملازمین ہیں جنہیں اپنے محکمہ بھی کوٹہ نہیں ملتا۔ PECامتحان جس کی کوئی کریڈبلٹی نہیں ،جیسے فراڈ کرکے سرکاری اداروں کو PEFاوراین جی اوز کے حوالے کرنا اور اس امتحان کے رزلٹس پر اساتذہ کی انکریمنٹ روکنا ظالمانہ اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن کا تعلیم سے دور تک تعلق نہیں ، وہ غلط پالیسیاں بنا کر حکومت کو ناکام کرنے کی سازش کررہے ہیں۔