اساتذہ کی تنظیم پ ٹ الف نے اپنے جائز مطالبات کی حاصلات کے لیئے احتجاجی مظاہرہ

Badin Teachers Protest

Badin Teachers Protest

بدین : بدین میں اساتذہ کی تنظیم پ ٹ الف کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا، مظاہریں نے سیکریٹری تعلیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوجو کہ آصف علی زراداری کا بیہنوئی بھی ہے وہ کرپٹ انسان ہے۔

جسے فوری اپنے عہدے سے ہٹایا جائے، رہنماﺅں نے مزید کہا کہ ہم بار بار اپنے جائز مطالبات کے لیے یہاں پر احتجاج کرتے ہیں اور مرکزی تنظیم بھی ہمارے مطالبات میں ہمارے ساتھ ہے لیکن حکومت سندھ پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔

انہوں مزید کہا کہ دو دن کے بعد 19دسمبر تک اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا توضلع بھرکے اساتذہ کراچی میں دھرنا دینگے اور تب تک دھرنا ختم نہیں کرینگے گے جب تک سیکریٹری تعلیم کو ہٹایا نہیں جائیگا۔