12 دسمبر سے نکلنے والے PEF اور نجکاری کے خلاف احتجاج 15 جنوری کو فیصل آباد پہنچے گا

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 12 دسمبر سے نکلنے والے PEFاور نجکاری کے خلاف احتجاج 15 جنوری کو فیصل آباد پہنچے گا۔ تمام اساتذہ 15جنوری کو فیصل آبادقائداعظم ہال سے پریس کلب تک ریلی میں شریک ہوں۔

ان خیالات کااظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی نائب صدر صوفی محمدرمضان انقلابی نے اپنے ایک بیاں میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سرکاری سکولوں کو PEFکے حوالے کرنے کے خلاف سب سے پہلے پنجاب بھر میں مہم چلائی جب تک حکومت PEFکے آرڈرز واپس نہیں لیتی اور اساتذہ کو اَپ گریڈ نہیں کرتی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

حکومت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آرڈر فی الفور واپس لے اور 3 لاکھ اساتذہ کو مجبور نہ کرے کہ وہ سڑکوں پر بال بچے لے کر احتجاج پر مجبور ہوجائیں۔ فیصل آباد احتجاج میں نجکاری کے خلاف تمام تنظیموں کے ملازمین شرکت کریں گے۔