اساتذہ پنجاب یونیورسٹی میں سیاسی دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں: ترجمان جمعیت

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی قدیم علمی درسگاہ ہے جسے بعض لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

اس مادرعلمی کے تقدس کا خیال رکھا جائے اور ذاتی مفادات کی جنگ میں طلبہ طالبات کو نہ گھسیٹا جائے ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری ایک قانونی معاملہ ہے اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے بلکہ قانونی طریقے کے ساتھ یہ معاملہ حل ہونے دیا جائے ۔جمعیت کے ترجمان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اساتذہ و یونیورسٹی انتظامیہ اپنے معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کریں نہ کہ یونیورسٹی کی جگ ہنسائی کا باعث بنیں۔

یونیورسٹی میں گزشتہ چند روز سے وائس چانسلر کی تقرری کے حوالے سے جاری احتجاج کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ۔کلاسز بند کر کے سڑکوں پر رہنے سے طلبہ کا ہی نہیں اس قوم کے مستقبل کا نقصان ہو رہا ہے ۔پنجاب یونیورسٹی میں سیاسی دہشت گردی بندہونی چاہیے اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہنی چاہییں ۔اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کے مسقتبل سے کھلواڑ کیا جا رہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔