ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) ٹیکسلا کالج میں زہین طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

Tevta College Taxila

Tevta College Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) ٹیکسلا کالج میں زہین طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم، پرنسپل کالج افتخار احمد خٹک نے امتحانات میں نمائیاں پوزیشن حاصل کرنے والے 91 طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔

طلباء کی جانب سے پنجاب حکومت اور بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے زہین طلباء کی حوصلہ افزائی جیسے اقدمات کو سراہا گیا،لیپ ٹاپ کی تقسیم ٹیوٹا کالج ٹیکسلا میں منعقد ہوئی ، ایچ او ڈی مکینکل راجہ عتیق،ایچ او ڈی کیمیکل عمیر دانش،ایچ او ڈی سول مظہر قیوم،ایچ او ڈی میکا ٹرونکس عبدالواسع،ایچ او ڈی الیکٹریکل بلال اقبال،اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ کے نذر آرگنائزر کمیٹی محمد کلیم قریشی، ٹیلی کام کے ارسلان ،انگلش ٹیچر اویس لطیف کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ٹیکنیکل کالج ٹیکسلا افتخار احمد خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے میدان میں نمائیاں خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

زہین طلباء کی حوصلہ افزائی اسنکی تعلیم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے جس سے بلاشبہ انکے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ مزید تقویت پکڑتا ہے،انکا کہنا تھا کہ امسال 91طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جنہو ں نے سیکنڈ اور تھرڈ ائیر میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی تھی،اس موقع پر طلباء کی جانب سے حکومت پجاب کے اقدام کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تعلیمی خدما ت پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر واہ کینٹ ، ٹیکسلا
حسن ابدال ، ترنول0300-5128038