تہران نے قابل نفرت سرگرمیوں کیلئے فنڈ مختص کیا تو نقصان دہ ہو گا: سعودی عرب

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیرنے کہا ہے کہ اگر تہران نے قابل نفرت سرگرمیوں کے لیے اضافی فنڈزمختص کیے تویہ نقصان دہ ہو گا۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے نتیجے میں ایران پرسے اقتصادی پابندیاں تو اٹھالی گئی ہیں، لیکن اپنی آمدنی سے تہران نے قابل نفرت سرگرمیوں کیلئے اضافی رقم استعمال کی تو یہ نقصان دہ پیشرفت ہو گی۔

ایران سے سفارتی کشیدگی میں کمی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پران کا کہنا تھا کہ تہران نے قابل نفرت سرگرمیوں کی حمایت کی تو یہ منفی ہوگا اگرایرانی حکومت نے اپنے عوام کے معیارزندگی کوبلند کرنے اورانہیں دیگرسہولتیں فراہم کیں تواسے خوش آمدید کہیں گے۔