تہران: مغربی پابندیاں حتم ہونے پر ہی ایٹمی معاہدہ ممکن ہے، ایرانی سپریم لیڈر

Ayatollah Ali Khamenei

Ayatollah Ali Khamenei

تہران (جیوڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے، جب مغربی طاقتیں ایران پر عائد پابندیاں ختم کردیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی موجود تھے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کی صورت میں امریکا اور دیگر مغربی طاقتوں کی جانب سے ایران پر عائد بینکنگ اور دیگر معاشی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی دیگر حساس تنصیبات کے غیر روایتی معائنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔