تحصیل میہڑ میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوان طلبا اغوا

Students Kidnapped

Students Kidnapped

میہڑ : تحصیل میہڑ میں دن دہاڑے 2 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 نوجوان طلبا اغوا کر لیے گئے۔ اغوا ہونے والوں میں 15 سالہ حیدر علی گورڑ، 13 سالہ سجاد علی گورڑ اور 16 سالہ مرتضیٰ گورڑ شامل ہیں۔

واقعے بعد ورثا میہڑ تھانے پہنچ گئے اوr اغوا واقعے کی رپورٹ درج کرائی ۔اس موقع پر نوجوان طلبا کے چچا امتیاز گورڑ نے بتایا کہ بچے گاؤں ولیو کھوسو سے میہڑ شہر کی طرف آرہے تھے تو راستے سے اغوا ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں نے واقعے سے کچھ دیر قبل فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ انہیں اغوا کیا جارہا ہے جس کے بعد سے ان کا موبائل فون بند ملا اور رابطہ منقطع ہوگیا۔

انہوں نے آئی جی سندھ سے نوجوانوں کو بازیابی کا مطالبہ کیا۔

03152515800