تل ابیب: اسرائیل کے نئے وزیر جنگ کیخلاف سینکڑوں یہودیوں کا مظاہرہ

Jewish Demonstrated

Jewish Demonstrated

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) سینکڑوں اسرائیلی باشندوں نے تل ابیب میںاسرائیلی حکومت کے نئے وزیر جنگ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

رشاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عوام نے تل ابیب شہر کی سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی حکومت کے نئے وزیر جنگ آویگڈر لیبرمین کے خلاف مظاہرہ کیا۔

لیبرمین کو حال ہی میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے وزیر جنگ کا عہدہ دیا ہے۔