ٹیلی نار پاکستان اور سام سنگ کی خصوصی شراکت داری

Telenor  Pakistan

Telenor Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) ٹیلی نار پاکستان اور سام سنگ کے ساتھ خصوصی شراکت داری ، ٹیلی نار پاکستان سام سنگ ایس 7 اور ایس 7 ایج فرانچائز پر فروخت کریگا ۔

ٹیلی نار پاکستان جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیلی نار پاکستان سام سنگ ایس 7 اور ایس 7 ایج اپنی فرانچائز پر فروخت کریگا جہاں پہلے آئے اور پہلے پائے کی بنیاد پر صارفین موبائل فونز حاصل کر سکتے ہیں ۔

صارفین ٹیلی نار کی مختلف فرائنچزز سے سام سنگ ایس 7 کی قیمت 79 ہزار اور ایس 7 ایج کی قیمت 89 ہزار روپے میں خرید سکتے ہیں جسکے ساتھ ٹیلی نار خصوصی نیٹ ، کال پیکجز اور میسج بنڈل فراہم کئے جائیں گے ۔

ٹیلی نار پاکستان اعلی معیار کی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والی صف اول کمپنی ہے جو کہ تین ہزار ملازمین کے ذریعے ساڑھے تین کڑوڑ سے زائد صارفین کو موبائل سروس فراہم کر رہی ہے ۔