ٹرمینیٹر فرنچائز کی نئی فلم ٹرمینیٹر 5 جینیسیز کی نئی ویڈیو جاری

Terminator Genesis

Terminator Genesis

ہالی وڈ (جیوڈیسک) مشہورِ زمانہ ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمینیٹر سلسلے کی اگلی فلم ٹرمینیٹر 5 جینیسیز کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں، جس میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنیگر طاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

ہدایتکار ایلن ٹیلر کی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنا ٹاسک مکمل کرتے ہوئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

دیوڈ ایلیسن کی پروڈیوس کردہ ’ٹرمینیٹر 5 جینیسیز‘ نامی اس فلم میں آرنلڈ کے علاوہ ایمیلیا کلارک، جیسن کلارک، جے کورٹنری، جے کے سمنز اور میٹ اسمتھ اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ 170 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 1جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائیگی۔