علاقہ کے مکین واسا کے ہاتھوں پریشان، گٹر ابل پڑے

Wasa

Wasa

فیصل آباد : ایوب کالونی کا علاقہ اگرچہ ایک وفاقی وزیر اور ایک صوبائی وزیر کا حلقہ ہے مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ لاوارث علاقہ ہے کہ جہاں جابجا پانی کھڑا نظر آتا ہے اورسڑکیں چاند کامنظر پیش کر رہی ہیں۔

علاقہ کے مکین واسا کے ہاتھوں پریشان، گٹر ابل پڑے، گلیاں گندے پانی کے تابوں میں تبدیل، گندے پانی کے تعفن سے لوگوں کا گلیوں میں نکلنا دشوار ہو گیا۔

رمضان المبارک کے روزے رکھنے میں شدید مشکلات درپیش جناح ٹائون کے واسا عملہ نے ایوب کالونی کو نظر انداز کر دیا۔ ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سے التماس ہے کہ ایوب کالونی پر توجہ دی جائے اور فوری طور پر گٹروں کی صفائی کی جائے۔ ایوب کالونی کے مکینوں محمد شبیر انصاری’ منظور احمد’ عبدالرشید انصاری’ اسلم قصائی’ نذیر احمد انصاری’ سعد سبحان’ محمد وارث’ حاجی اختر علی نے احتجاج کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ اگر دو دن میں گٹروں کی صفائی نہ کی گی تو بھرپور احتجاج کیا جائے۔

جب بھی الیکشن ہوتے ہیں تو تمام سیاسی جماعتوں کے افراداورکینیڈیٹ آکر کہتے ہیں کہ ہم علاقہ کو پیرس بنادیں گے مگر جب بھی بارش ہوتی ہے یا واساکی نااہلی سامنے آتی ہے تو پوراعلاقہ وینس بن جاتا ہے اورنمازیوں کا گلیوں سے گذرنا دوبھرہوجاتا ہے کہ نمازیوں کے کپڑے گندے ہوجاتے ہیں اوراس کھڑے پانی کی بدولت وزیراعلیٰ کا ڈینگی مکاؤ پروگرام بھی متاثر ہوتا ہے۔