دہشت گرد پاکستان کے مستقبل کو نشانہ بنا رہے ہیں: امریکہ

Mark Toner

Mark Toner

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹیونر نے چارسدہ دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات قابل مذمت ہیں جن میں پاکستان کے تعلیمی اداروں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

دہشت گرد پاکستان کے مستقبل کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملک کو محفوظ، مظبوط اور خوشحال بنانے کیلئے پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں۔