دہشت گرد سوشل میڈیا کو پروپیگنڈہ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں: ماکرون

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ اور فرانس دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں شراکت داری کو مضبوط بنا رہے ہیں۔۔۔

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایلیسی پیلس میں برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں خاص طور پر دہشت گردی کے موضوع پر مشترکہ اہداف کا تعین کیا گیا۔

مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماوں نے فرانس اور برطانیہ کے مشترکہ اہداف کا اعلان کیا۔

دہشتگردی کے موضوع پر زور دیتے ہوئے فرانس کے صدر ماکرون نے کہا کہ دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں نے مشترکہ کاروائیاں کی ہیں اور دونوں ملک دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ تدابیر اختیار کریں گے۔

ماکرون نے کہا کہ دہشت گرد سوشل میڈیا کو پروپیگنڈہ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم انٹر نیٹ کی مدد سے دہشت گردوں کے رابطوں اور ان کی موجودگی کے مقامات کی نشاندہی کے لئے واشنگٹن کی مدد حاصل کریں گے۔

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا کہ “ہم ، انٹر نیٹ کو دہشت گردوں کے باآسانی استعمال سے بچانے کے معاملے میں پُر عزم ہیں”۔

مذاکرات میں برگزٹ کے بعد باہمی تعلقات ، اقتصادی حالات، مہاجرین کے مسئلے اور دفاعی موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ماکرون نے کہا کہ برگزٹ کے موضوع کے تا حال زیر بحث ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ماکرون نے کہا کہ یورپ کے دروازے برطانیہ کے لئے کھلے ہیں۔