دہشتگردی کے خلاف 22 جولائی کو ملک بھر میں احتجاجی دھرنے دے کر پیا جام کیا جائیگا

MWM Press Confrince K.N

MWM Press Confrince K.N

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) نیشنل ایکشن پلان مکمل ناکام ہوچکا ہے۔ دہشتگردی خلاف 22 جولاء کو ملک بھر میں احتجاجی دھرنے دے کر پیا جام کیا جائیگا: علامہ مقصود احمد ڈومکی کی نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب۔

خیرپور ناتھن شاہ نیشنل پریس کلب میں مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصواحمدد ڈومکی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔

آپریشن ضرب عضب کے باوجود بہی ملک بھر میں دہشتگردوں کا راج ہے ۔اس ملک میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ڈیرہ ا سماعیل خان میں ایڈووکیٹ شاہدشیرازی کراچی میں خرم زکی اور امجد صابری جیسی شخصیات کی دن دہاڑے شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیرا اسماعیل خان سے لے کر کراچی تک دہشتگردوں کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جب چاہتے ہیں جو چاہتے ہیں بیگناہ انسانوں کا قتل عام شروع کر دیتے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کے باوجود بہی ملک بھر میں چپے چپے پر کالعدم تنظیموں کی نفرت انگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان مکمل ناکام ہوچکا ہے۔

اس ملک کے اندر ہزار وں بیگناہ شہریوں کا خون بہایا گیا۔جس ملک کے وزیراعظم علاج کے لیے لنڈن جاتے ہیں وہاں عبدالستار جیسی شخصیت بہی موجود تھی جس نے پاکستان کے سرکاری ہسپتال میں اپنے علاج کو ترجیح دی میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں کہا کہ عبدالستار ایدھی نے عظمت کردار کا مظاہرہ کیا۔ایدھی صاحب نے ساری زندگی انسانیت کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں ایم ڈبلو ایم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کے سیاستدانوں کو درویش صفت انسان عبدالستار ایدھی کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 22 جولاء کے دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کی قیادت سے رابطے جاری ہیں۔ مجلس وحدت المسمین کی یے کوشش ہے کہ ملک بھر کی تمام امن پسند قوتیں دہشتگردوں کے خلاف متحد ہوکر ایک ایجنڈے پر کھڑی ہوجائیں اور 22 جولاء کو مجلس وحدت المسلمین تمام امن پسند قوتوں کو کھٹے کریگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ، چودھر نثار اور عمران خان نے جیکب آباد اور شکارپور میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنا بہی گوارا نہیں سمجھا ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی خلاف 17 جولاء کو خواتین کی جانب سے سڑکوں پر احتجاج کیا جائیگا اور جب کہ 22جولاء کو ملک بھر میں احتجاجی دھرنے دے کر پیا جام کیا جائیگا۔