دہشتگردی کیخلاف فوج سے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے‘ این جی پی ایف

Rangers

Rangers

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاونڈیشن کے آرگنائزر و چیئرمین عمران چنگیزی ‘ وائس چیئرمین فیصل خان ‘ صدر عقیلہ غوری ‘ جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ ‘ جوائنٹ سیکریٹری سید آصف حسین آغا اور ایم آر پی سربراہ امیر پٹی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پرآاپریشن تیز کرنے کے حکم کو قومی مستقبل کیلئے خوش آئند و راست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور سے نبردآزما ہیں

جس کی وجہ سے نہ صرف وطن عزیز کا امن برباد ہے اور معیشت کی تباہی کے ساتھ عوام کا جانی ومالی نقصان بھی ہورہا ہے اسلئے فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے لازوال و بے مثال قربانیاں دیتے ہوئے ملک وقوم کو محفوظ بنانے کی جو جدوجہد کررہے ہیں۔

اس میں سرخروئی کا حصول ہی ہماری عسکری قیادت کا مطمع نظر اور ملک وقوم کی ضرورت ہے مگر اس کیلئے عسکری وسول قیادت کا یکسو ہونا اور قوم کا ہر طرح سے اپنی سیاسی و عسکری قیادت پر اعتماد کرنا انتہائی ضروری ہے۔